ETV Bharat / state

Cricket Coaching in Kishtwar کشتواڑ میں کرکٹ کوچنگ کا دو روزہ پروگرام منعقد

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 5:59 PM IST

کشتواڑ میں کرکٹ کوچنگ کا دو روزہ پروگرام منعقد
کشتواڑ میں کرکٹ کوچنگ کا دو روزہ پروگرام منعقد

ڈی سی کشتواڑ نے کرکٹ کوچنگ میں شریک طلبہ /کھلاڑیوں کو تکنیک کے ساتھ ساتھ فٹنس پر توجہ دینے پر بھی زور دیا۔ DC Kishtwar Inaugurates Two Day Cricket Coaching Programme

کشتواڑ میں کرکٹ کوچنگ کا دو روزہ پروگرام منعقد

کشتواڑ (جموں و کشمیر) : پہاڑی ضلع کشتواڑ کے چوگان میدان میں دو روزہ کرکٹ کوچنگ سیشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ سیشن کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کشتواڑ، ڈاکٹر دیوانش یادو، نے کیا۔ اس موقع پر یوتھ کلب، کشتواڑ سے وابستہ چار سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں کشتواڑ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات شامل ہیں۔ کشتواڑ کے چوگان میدان میں پہلی مرتبہ مقامی کھلاڑیوں کو جموں سے آئے رانجی سطح کے کرکٹ کھلاڑیوں نے ٹریننگ دی۔

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے یوتھ کلب کشتواڑ کے سبھی ممبران کو مبارک باد پیش کی اور ضلع کے سبھی نوجوانوں خاص کر طلبہ و طالبات کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے اور اس طرح کے اوینٹس سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے پنہاں ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں ٹریننگ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جنہیں اسٹیٹ لیول کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر کھیراتی لال شرما نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ اسپورٹس سرگرمیوں میں شرکت کے لیے مائل کریں۔ ڈی سی کشتواڑ نے طلبہ کو اس طرح کے ایونٹس میں شرکت کرنے اور ماہرین کے مشوروں پر عمل کرنے پر بھی زور دیا۔ ڈی سی کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کھیل میں اچھا ٹیلنٹ ہونے کے باوجود فٹنس کے باعث طلبہ آگے نہیں بڑھ پاتے۔ ڈی سی نے کھلاڑیوں کو کرکٹ تکنیک کے ساتھ ساتھ، ماہرین کے مشوروں کے مطابق، فٹنس پر بھی توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: Sports Competition in Pulwama نوجوانوں کو منشایت سے دور رکھنے کیلئے کھیل کود کے مقابلے منعقد کرنے کا فیصلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.