ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Kishtwar: کشتواڑ میں منشیات فروش گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2023, 8:51 PM IST

کشتواڑ میں منشیات فروش گرفتار
کشتواڑ میں منشیات فروش گرفتار

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں جموں کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کشتواڑ (جموں کشمیر) : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں جموں و کشمیر پولیس نے مالی پیٹھ علاقے میں ایک ناکہ قائم کیا۔ ناکہ چیکنگ پر پولیس ٹیم نے ایک شخص کی تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے چرس برآمد کی۔ پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ کشتواڑ پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت فروس مظفر حسین ولد معراج الدین باغوان ساکنہ اوم مہتہ روڑ، کشتواڑ کے طور پر کی ہے۔

کشتواڑ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 236/2023 زیر دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ کشتواڑ پولیس نے عوام الناس سے منشات سمیت ملک مخالف سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے تاکہ وقت پر کارروائی عمل میں لاکر معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کو خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکےل

مزید پڑھیں: کشتواڑ: منشیات مخالف مہم شروع

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر جموں و کشمیر پولیس، محکمہ مال اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سال بھر کارروائیاں جاری رہتی ہیں۔ دو روز قبل جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ڈوڈہ ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں پنجاب کے طرز پر پاکستان کی جانب سے نارکو ٹیررزم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ منشیات کے حوالہ سے جموں و کشمیر پولیس زیرو ٹالرنز کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.