ETV Bharat / state

کشتواڑ میں بی جے پی کارکنان کی این سی میں شمولیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 4:58 PM IST

a
a

ناگسینی اور بلاک پاڈر میں بی جے پہی کے کارکنان واپس نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے جن کا پارٹی قیادت میں استقبال کیا۔

کشتواڑ (جموں کشمیر) : کشتواڑ ضلع کے ناگسینی اور پاڈر بلاک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ کئی کارکنان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان کارکنان نے سابق وزیر اور این سے کے سینئر رہنما سجاد احمد کچلو کی قیادت میں این سی میں شمولیت اختیار کی۔ این میں شمولیت اختیار کرنے پر سابق وزیر نے کارکنان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر سجاد احمد کچلو نے کہا کہ ’’نیشنل کانفرنس ایک عوامی تحریک ہے اور عوام نے ہمیشہ نیشنل کانفرنس سے محبت، پیار اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مرکزی حکومت زمینی سطح پر نیشنل کانفرنس کی طاقت کو جانتی ہے اور اسی وجہ سے وہ جموں و کشمیر کے ووٹروں کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف سیاسی پارٹیاں بنا رہی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے والے دیگر جماعتوں کے کارکنان کے استقبال میں ریلی

نیشنل کانفرنس کے نئے پارٹی ورکرز نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کی ’’ظالمانہ اور آمرانہ پالیسیوں‘‘ کی وجہ سے اس سے کنارہ کشی اختیار کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس میں دوبارہ شمولیت اس وجہ سے اختیار کر رہے ہیں کیونکہ ’’این سی ایک جمہوری اور عوامی تحریک ہے۔‘‘ اس سے قبل سجاد احمد کچلو نے پاڈر کے لوگوں سے ملاقات کی۔ عوام نے انہیں علاقے میں بڑھتی بے روزگاری، مہنگائی اور تعمیر و ترقی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشتواڑ کے اندر درجنوں پروجیکٹس پر کام ہو رہا ہے، لیکن ان میں یہاں کے نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا جا رہا بلکہ باہر سے لوگوں کو یہاں کام پر رکھا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر این سی اقتدار میں آتی ہے تو اس طرح کے سبھی مسائل کا ازالہ کیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.