ETV Bharat / state

Water Scarcity in Chatroo Kishtwar چھاترو، کشتواڑ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 5:02 PM IST

ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے سبب لوگ مقامی ندی نالوں کا گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ Acute Drinking Water Scarcity in Chatroo Kishtwar

۱
۱

کشتواڑ: ضلع کشتواڑ کے اسمبلی حلقہ اندروال کے کئی دیہات کے باشندے آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ ان دیہات میں رہنے والے لوگوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے کئی میل کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ ضلع صدر مقام سے قریب 30 کلو میٹر کی دوری پر واقع چھاترو سیوا نامی گاؤں کے باشندوں نے پینے کے صاف پانی کی قلت کے حوالہ ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Chatroo Kishtwar Drinking Water Scarcity

چھاترو، کشتواڑ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چھاترو علاقے کے باشندوں نے کہا کہ ’’سرکار ’جل جیون مشن‘ کا نعرہ تو بلند کرتی ہے تاہم زمینی سطع پر لوگوں کو پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترسنا پڑ رہا ہے۔‘‘ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی پائپ لائن یا واٹر اسکیم کے نفاذ کے تئیں ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکام کی جانب سے پینے کا صاف پانی مہیا نہ کیے جانے کے باعث لوگ مقامی ندی نالوں کا گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پانی کی قلت کو دور کرنے کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کی پریشانیاں کسی حد تک کم ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: Drinking Water Scarcity in Amirabad Tral امیرآباد ترال کی آبادی محکمہ جل شکتی سے نالاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.