ETV Bharat / state

کیرالہ کے سی ایم کی بیٹی کی کمپنی کے خلاف مرکز کا تحقیقات کا حکم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 2:22 PM IST

Centre probe Exalogic Solutions: کارپوریٹ امور کی وزارت نے کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین کی بیٹی کی کمپنی ایکسلاجک کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے میں جانچ کے لیے تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کو چار ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

کیرالہ کے سی ایم تک پہنچی جانچ کی آنچ، بیٹی کی کمپنی کے خلاف مرکز کا تحقیقات کا حکم
کیرالہ کے سی ایم تک پہنچی جانچ کی آنچ، بیٹی کی کمپنی کے خلاف مرکز کا تحقیقات کا حکم

ترواننت پورم: مرکزی حکومت نے کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین کی بیٹی ٹی وینا کی ملکیت والی کمپنی ایکسلاجک شالوشنز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے بغیر کوئی خدمات فراہم کیے سی ایم آر ایل سے ماہانہ ادائیگی کے طور پر کروڑوں روپے وصول کیے۔ کارپوریٹ امور کی مرکزی وزارت نے جمعہ کی رات ایکسلاجک کمپنی کے خلاف جانچ کا حکم دیا۔ اس معاملے کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطح کی تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو چار ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔ اس جانچ کا اعلان انکم ٹیکس بورڈ کے نتائج کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ کیرالہ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور سی ایم آر ایل کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: راہل کو عام انتخابات بی جے پی کے خلاف لڑنا چاہیے: کیرالہ وزیراعلی

Kerala CM on Manipur منی پور کو فسادات کی سرزمین میں تبدیل کرنا آر ایس ایس کا ایجنڈا: کیرالہ سی ایم

بنگلورو میں رجسٹرار آف کمپنیز کے ذریعہ کی گئی ابتدائی تحقیقات میں مالی سودوں میں کئی بے ضابطگیاں پائے جانے کے بعد اب تفصیلی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ سی ایم آر ایل اور کے ایس آئی ڈی سی دونوں کو پہلے اپنے موقف کی وضاحت کے لیے نوٹس دیے گئے تھے۔ جہاں سی ایم آر ایل نے ماہانہ ادائیگی کے تنازع میں مبینہ طور پر الزامات کا مبہم جواب دیا۔ تاہم کے ایس آئی ڈی سی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد ایکسلاجک اور کے ایس آئی ڈی سی کمپنیوں کے لین دین کی تفصیل سے چھان بین کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.