ETV Bharat / state

Road Accident in Kathua کٹھوعہ میں دلدوز سڑک حادثہ، ماں بیٹے سمیت تین افراد ہلاک، دو زخمی

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 12:35 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں وکشمیر کی سڑکوں پر موت کا خونیں رقص تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ کٹھوعہ میں پیش آئے دلدوز سڑک حادثہ میں ماں بیٹے سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔ متوفین کی شناخت 40 سالہ مونیکہ گپتا زوجہ سنجے گپتا، 45 سالہ شیکھر ولد رام لال اور 11 سالہ سدارتھ گپتا ولد سنجے گپتا ساکنان آر ایس پورہ جموں کے بطور ہوئی ہے۔ Kathua Road Accident

جموں: جموں وکشمیر کی سڑکوں پر موت کا خونین رقص تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ ضلع کٹھوعہ میں بدھ کی شام ایک دلخراش سڑک حادثے میں ماں بیٹے سمیت ایک ہی کنبے کے تین افراد جان بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔Kathua Road Accident

ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بنی علاقے میں بدھ کی شام ایک گاڑی جس میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد سوار تھے، ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر قریب تین سو فٹ گہرے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تین افراد کو فوری طور نکال کر علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

متوفین کی شناخت 40 سالہ مونیکہ گپتا زوجہ سنجے گپتا،45 سالہ شیکھر ولد رام لال اور 11 سالہ سدارتھ گپتا ولد سنجے گپتا ساکنان آر ایس پورہ جموں کے بطور ہوئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت 18سالہ برباتھ گپتا ولد پون گپتا اور 40 سالہ روبی گپتا زوجہ راجیش گپتا ساکنان آر ایس پورہ جموں کے طور پر ہوئی ہے دونوں زخمی گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Kathua کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، تین ہلاک سولہ زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.