ETV Bharat / state

Road Accident in Kathua: کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک، چھ مسافر زخمی

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 7:05 PM IST

Updated : Jun 17, 2022, 8:06 PM IST

3 killed, 6 injured as vehicle plunges into gorge in Kathua
کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، تین ہلاک چھ زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ میں تین افراد ہلاک جب کہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ Road Accident in Kathua

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ میں تین مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ 6 کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں بگان کاٹلی کے نزدیک ڈرائیور موڑ کاٹنے کی کوشش کے دوران گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس وجہ سے گاڑی تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ Road Accident in Kathua

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے تین مسافروں کو مردہ قرار دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے چھ مسافروں کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

(یو این آئی)

Last Updated :Jun 17, 2022, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.