ETV Bharat / state

یادگیر: کسان حامی تنظیموں نے بھارت بند کال میں حصہ لیا

author img

By

Published : Sep 27, 2021, 7:22 PM IST

کانگریس کسان مورچہ کے صدر مانک ریڈی ضلع یادگیر نے کہا کہ گزشتہ نو مہینوں سے دہلی میں کسان تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور ان قوانین کو رد کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مگر مرکزی حکومت کچھ نہیں کررہی ہے۔

بھارت بند، کسان حامی تنظیموں کا احتجاج
بھارت بند، کسان حامی تنظیموں کا احتجاج

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کسان حامی تنظیموں کی جانب سے زبردست احتجاج منظم کیا گیا۔ کرناٹک راجیہ رائتو سنگھ، کرناٹک کسان کھیتی سنگھ، آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر اور دیگر کسان حامی تنظیموں نے احتجاج میں حصہ لیا۔

بھارت بند، کسان حامی تنظیموں کا احتجاج

شہر کے سنٹرل بس اسٹینڈ، شاستری چوک، سبھاش چوک، گاندھی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں کسان حامی تنظیموں نے حصہ لیا۔

کسان حامی تنظیموں نے بھارت بند کال میں حصہ لیا
کسان حامی تنظیموں نے بھارت بند کال میں حصہ لیا

اس موقع پر کانگریس کسان مورچہ کے صدر مانک ریڈی ضلع یادگیر نے کہا کہ گزشتہ نو مہینوں سے دہلی میں کسان تین زرعی قوانین کے خلاف مرکزی حکومت سے زرعی قوانین کو رد کرنے کے خلاف میں احتجاج کر رہے ہیں، مگر مرکزی حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے کےلیے کچھ نہیں کررہی ہے۔

کسان حامی تنظیموں نے بھارت بند کال میں حصہ لیا
کسان حامی تنظیموں نے بھارت بند کال میں حصہ لیا
کسان حامی تنظیموں نے بھارت بند کال میں حصہ لیا
کسان حامی تنظیموں نے بھارت بند کال میں حصہ لیا

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئے دن پٹرول، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا آج ملک گیر سطح پر بھارت بند کے تحت ضلع یادگیر میں بھی کسان حامی تنظیمیں تین زرعی قوانین اور مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.