ETV Bharat / state

بنگلور: بس کرایہ میں اضافے کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 9:04 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:20 PM IST

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کے ایس آر ٹی سی بس کرایہ میں اضافے کے خلاف شہر کے ٹاون ہال کے سامنے ایس یو سی آئی کے اراکین نے احتجاج کیا۔

بس کرایہ میں اضافے کے خلاف احتجاج
بس کرایہ میں اضافے کے خلاف احتجاج

ریاست کرناٹک میں حال ہی میں بی جے پی کی اقتدار والی ریاستی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کے کرایہ میں %12 اضافہ کیا گیا۔ بس کرایہ میں کیے گئے اس اضافے کے خلاف شہر کے ٹاون ہال کے سامنے ایس یو سی آئی (کمیونسٹ) نے ایک احتجاج منعقد کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

بس کرایہ میں اضافے کے خلاف احتجاج

احتجاجیوں نے کہا کہ کرایہ میں اضافے سے مزدور و غریب طبقہ کو کافی پریشانی لاحق ہوگی جو ہر دن اپنے کام کے سلسلے میں سرکاری بسوں میں سفر کرتے ہیں۔ ایس یو سی آئی کے اراکین نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو ایک میمورنڈم بھی سوپیں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.