ETV Bharat / state

کرناٹک: جمعیت کی طرف سے قیدیوں کے لئے سحر و افطار کا انتظام

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 10:57 PM IST

جمعیت علماء کرناٹک
جمعیت علماء کرناٹک

جمعیت علماء کرناٹک کی جانب سے گزشتہ 15 برسوں سے مختلف ملی و رفاہی کام انجام دئے جا رہے ہیں، ان میں ایک اہم ترین کام جمعیت علماء کرناٹک کا یہ ہے کہ جمعیت نے بنگلور سینٹرل جیل میں قیدیوں کی تربیت اور ان کی ذہن سازی کا کام مسلسل کیا ہے۔

جمعیت علماء کرناٹک کی خدمات سے متعلق جمعیت علماء کرناٹک کے صدر مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی نے بتایا کہ عالمی وباء کورونا وائرس اور رمضان المبارک کی متبرک ساعتوں میں جمعیت کی ایک متحرک ٹیم ان خدمات کو انجام دے رہی ہے۔

اس موقع پر جمعیت علماء کرناٹک کی ذیلی تنظیم پرزنرس ریفارمس کمیٹی کے سیکرٹری الطاف پاشاہ نے بتایا کہ بنگلور سینٹرل جیل میں کل 14،50 مسلم قیدیوں کے لیے کورونا سے تحفظ کی تدابیر کے ساتھ سہری، افطار اور تراویح کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔

جمعیت علماء کرناٹک



الطاف پاشاہ نے بتایا کہ جیل میں قیدیوں کو مسلسل پہنچائی جانے والی ان خدمات کے لیے جمعیت العلماء کرناٹک کو محکمہ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہے۔


اس موقع پر مولانا مفتی افتخار قاسمی نے بتایا کہ یہ خدمات صرف بنگلورو سینٹرل جیل ہی نہیں بلکہ ریاست کی دیگر جیلوں میں بھی جمعیت کی جانب سے انجام دی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.