ETV Bharat / state

Rahul Rally in Kolar راہل گاندھی کی کولار میں آج ریلی

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 9:47 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج کرناٹک کے کولار میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں انہوں نے 'مودی سرنیم' سے متعلق تبصرہ کیا تھا۔ جس کے بعد ان کی رکنیت منسوخ کردی گئی۔

بنگلور: ریاست کرناٹک کے کولار میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی ایک ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ آج کے اس پروگرام میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی، سدارامیا اور شیوکمار سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ پارٹی قائدین جئے بھارت ریلی میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کی توقع کر رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے یہی مودی سرنیم پر تبصرہ کیا تھا۔ جس کی وجہ سے انہیں پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ کل کانگریس قائدین نے کولار کا دورہ کیا تھا اور ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ یہ ریلی پہلے 5، 9 اپریل ہونے والی تھی لیکن یہ 16 اپریل کو ہورہی ہے۔ راہل گاندھی اس کے بعد بنگلور میں کانگریس ہیڈکوارٹر کے قریب اندرا گاندھی بھون کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھڑگے کی بھی اس پروگرام میں شرکت متوقع ہے۔

بتادیں کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے متعلق ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے امیدوار کے ایچ منیاپا کے لیے ووٹ مانگتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا کہ 'سب چوروں کی کنیت مودی ہی کیوں ہے'۔ راہل گاندھی نے کے جی ایف میں کارپوریشن گراؤنڈز میں ایک عوامی ریلی میں اپنے مودی کنیت والے تبصرے کو دہرایا۔ بتا دیں کہ راہل گاندھی کے پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل ہونے کے بعد وہ اور زیادہ سرگرم ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے کئی جلسوں سے خطاب کیا۔ کولار سیٹ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اہم ہے کیونکہ سدارامیا نے یہاں سے الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Defamation Case Against Rahul Gandhi راہل گاندھی کو ہتک عزت کیس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.