ETV Bharat / state

بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے بنگلورو میں قومی یکجہتی اجلاس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 5:21 PM IST

بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے بنگلورو میں قومی یکجہتی اجلاس
بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے بنگلورو میں قومی یکجہتی اجلاس

بنگلورو میں مرکزی مسجد قادریہ میں جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ و میلاد کمیٹی کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جہاں اتحاد کو مزید مضبوط کرنے و تفرقے پر روک لگانے کی بات کی گئی اور ظلم و زیادتی کے شکار اہل فلسطینیوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیںQaumi Ekjehti Unity Conference

بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے بنگلورو میں قومی یکجہتی اجلاس

بنگلورو: مختلف ذرائع کے مطابق ملک بھر میں فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے مختلف انداز میں خاص طور پر سنی/صوفی بنام وہابی نریٹیو کے ذریعے ملت اسلامیہ و عوام الناس میں تفرقہ پھیلانے کی ناپاک کوششیں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب چند ملی اداروں کی جانب سے قومی یکجہتی کے اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے مذموم خطرناک ایجنڈے کو ناکام کرکے امن کو بحال کیا جاسکے۔

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں مرکزی مسجد قادریہ میں جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ و میلاد کمیٹی کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر مولانا تنویر ہاشمی، مولانا ظہیر الدین قادری و جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے سیکرٹری عثمان شریف نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی سربراہی میں منافقین کی ٹولیاں اپنے آقاؤں کے سیاسی مفاد کے حصول کے لئے صوفی/سنی بنام وہابی کے ذریعے ملت اسلامیہ میں تفرقہ ڈالنے کے شیطانی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، لہذا مسلمان آگاہ رہیں اور ان کے ناپاک منصوبے کو ناکام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:جلسہ تحفظ ختم نبوت و جشن شیخ الاسلام

مولانا ظہیر الدین قادری نے کہا کہ دین اسلام کی خوبصورتی یہ ہے کہ اپنے مذہب پر کامل رہو لیکن کسی دوسرے شخس کے مذہب کو نہ چھیڑو۔اس موقع پر اہل فلسطین جو کہ ظلم و زیادتی کا شکار ہیں، کی راحت سکون کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.