ETV Bharat / state

PM Visits Karnataka کرناٹک میں وزیر اعظم دو دن میں چھ ریلیاں اور دو روڈ شو کریں گے

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 10:09 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی دو دن کے لیے آج کرناٹک پہنچیں گے۔ اس دوران پی ایم مودی 6 ریلیاں اور دو روڈ شو کریں گے۔ کرناٹک میں 224 سیٹوں پر 10 مئی کو ایک ہی مرحلے میں پولنگ ہوگی۔

بنگلور: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ سے شروع ہونے والے کرناٹک کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران آج تین عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے اور ایک روڈ شو کریں گے۔ فروری کے بعد سے مودی کا اس سال کرناٹک کا یہ نواں دورہ ہے۔ کرناٹک میں 224 سیٹوں پر 10 مئی کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ الیکشن کے نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔ مودی کے دورہ شیڈول کے مطابق وہ ہفتہ کی صبح 8:20 بجے دہلی سے خصوصی پرواز سے بیدر ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوں گے وہ صبح 10:30 بجے بیدر ہوائی اڈے پر پہنچیں گے، جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیدر ضلع کے ہمن آباد جائیں گے اور صبح 11 بجے ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی وجئے پورہ جائیں گے، جہاں وہ دوپہر ایک بجے ایک اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وجئے پور کے بعد وہ بیلگاوی ضلع کے کڈاچی جائیں گے۔ جہاں دوپہر پونے دو بجے کے قریب وہاں لوگوں سے خطاب کریں گے۔ بعد میں، مودی شام کو بنگلور میں ایک روڈ شو میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔ بنگلورو میں ایک رات کے قیام کے بعد، وہ اتوار کی صبح راج بھون سے کولار، رام نگر ضلع کے چننا پٹنہ اور ہاسن ضلع کے بیلور جائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو میسور میں روڈ شو بھی کریں گے۔ پروگرام کے بعد وہ میسور سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ فروری کے بعد سے مودی کا اس سال کرناٹک کا یہ نواں دورہ ہے، جہاں 10 مئی کو 224 سیٹوں پر اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Police Complaint Against Amit Shah امت شاہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.