ETV Bharat / state

Karnataka Election 2023: پی ایم مودی صبح سے شام تک چھوٹے بچے کی طرح روتے رہتے ہیں، کھرگے

author img

By

Published : May 4, 2023, 2:28 PM IST

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پی ایم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چھوٹے بچوں کی طرح روتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا رونا روتے رہتے ہیں، انہیں اپنی بولی ہوئی بات یاد نہیں رہتی۔ Mallikarjun Kharge slams bjp

کرناٹک اسمبلی انتخابات
کرناٹک اسمبلی انتخابات

کلبرگی: ریاست کرناٹک کے ضلع کالبرگی میں کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پر کہا کہ صبح سے شام تک چھوٹے بچے کی طرح رونا وزیر اعظم نریندر مودی کی عادت بن گئی ہے۔ ان کا یہ بیان پی ایم مودی کے اس بیان کے تناظر میں آیا ہے جس میں پی ایم مودی نے کہا تھا کہ کانگریس نے انہیں 91 بار گالی دی ہے۔ کھرگے نے کہا کہ پی ایم مودی ماضی میں کانگریس رہنماوں کے خلاف استعمال کیے گئے اپنے الفاظ کو بھول گئے ہیں۔ انہوں نے گاندھی سونیا گاندھی کے لیے بیوہ، اطالوی لڑکی جیسے الفاظ استعمال کیے ہیں اور راہل گاندھی ایک ہائبرڈ ہیں جیسے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

کھرگے نے کہا کہ ہماری پارٹی کی اعلیٰ کمان کے خلاف اس طرح کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ لیکن ہم میں سے کوئی بھی پی ایم مودی کی طرح رونے نہیں بیٹھا۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ جنگ ہے۔ بیٹھ کر روئیں گے تو کام نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی بار بار کہتے ہیں کہ وہ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے کانگریس رہنما ان پر غیر ضروری تنقید کر رہے ہیں۔ لیکن مودی کو ایک بات یاد رکھنی چاہیے۔ میں خود دلت ہوں۔ کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو کابینہ کی پہلی میٹنگ میں تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔ کانگریس کے منشور پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ کانگریس کے منشور کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ پی ایم کے اس تبصرہ پر کھرگے نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں فطری طور پر تنقید کریں گی۔ کھرگے نے کہا کہ ہم نے اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے بیشتر وعدوں کو پورا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Mallikarjun Kharge Slams Modi مودی بتائیں کہ آٹھ برسوں میں کیا کام کیا

بجرنگ دل سے متعلق تنازعہ پر انہوں نے کہا کہ منشور کمیٹی کے چیئرمین کانگریس کے منشور میں بجرنگ دل تنظیم پر پابندی لگانے کے سوال پر پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں۔ کچھ لوگ رات کو نان ویج کھاتے ہیں اور دن میں نان ویج کھانے والوں کو ڈانٹتے پھرتے ہیں۔ یہ لوگ عوام کو تقسیم کرکے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں تجویز کردہ نکات کو نافذ کرنے کے لیے پیسہ کہاں سے لایا جائے گا، کھرگے نے کہا کہ پہلے ہماری حکومت کو اقتدار میں آنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ سوالیہ پرچہ دیے بغیر آپ جوابات کیسے مانگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر ہم اپنے منشور میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.