ETV Bharat / state

MLA From Bidar East Rahim Khan : رکن اسمبلی رحیم خان نے جامع مسجد بیدر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ کیا

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 4:07 PM IST

بیدر شمال سے رکن اسمبلی رحیم خان نے مسجد کی ترقی اور تعمیر کے لئے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ رکن اسمبلی نے مسجد کے صحن میں فرش ڈالنے کے لئے سمیت دیگر کاموں کے لئے لاکھوں روپے عطیہ کیا۔

رکن اسمبلی رحیم خان نے جامع مسجد بیدر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ کیا
رکن اسمبلی رحیم خان نے جامع مسجد بیدر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ کیا

رکن اسمبلی رحیم خان نے جامع مسجد بیدر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ کیا

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کی تاریخی جامع مسجد یہاں کے مسلمانوں کے لئے ایک اہم اور مسلم اجتماعی مرکز کی علامت کی حیثیت رکھتی ہے۔ ضلع بیدر میں دین و ملت کے کاموں کا آغاز اسی مسجد کیا جاتا ہے۔ امت مسلمہ نے جامع مسجد کو اپنا مرکز بنا کر امت میں امن شانتی یکجہتی اتحاد کا مرکز بنا کر امت مسلمہ کے عوامی فلا حی کام کئے جا رہے ہیں۔

اسی درمیان بیدر شمال سے رکن اسمبلی رحیم خان نے مسجد کی ترقی اور تعمیر کے لئے 10 لاکھ روپے عطیہ کیا۔ رکن اسمبلی نے مسجد کے صحن میں فرش ڈالنے کے لئے سمیت دیگر کاموں کے لئے لاکھوں روپے عطیہ کیا۔

رکن سمبلی بیدر رحیم خان نے انتظامی کمیٹی جامع مسجد کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے جامع مسجد کے صحن میں فرش ڈالنے کے کام کا سنگ بنیاد ڈالا۔


جامع مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے رکن اسمبلی بیدر رحیم خان کے علاوہ اراکین بلدیہ کو تہنیت پیش کی گئی

اس موقع پر رکن اسمبلی بیدر رحیم خان نے کہا کہ جامع مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے بہت دنوں سے فرش کے کاموں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ آج یہ کام کی شروعات ہوئی ہے جس کے لئے مجھے کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:journalist Shiv Sharanpa Vali: کرناٹک کے سینئر صحافی شیوشرنپا والی سے خصوصی بات چیت

انہوں نے کہا کہ مسجد کے کسی بھی کام کے لئے انتظامہ کمیٹی آئندہ بھی مجھ سے رابط کر سکتی ہے۔بیدر کی جامع مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ دار سید منصور احمد قادری نے کہا کہ کن اسمبلی بیدر کا ہم تہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.