ETV Bharat / state

عاشور خانوں سےمتعلق گائیڈ لائن

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 4:19 PM IST

عاشور خانوں سےمتعلق گائیڈ لائن
عاشور خانوں سےمتعلق گائیڈ لائن

کرناٹک حکومت نےعاشوخانوں میں علم رکھنے اور محرم الحرام کی دیگر تمام سرگرمیوں کو مختصر کرنے کےلیے ہدایات جاری کی ہیں۔

محرام الحرام کےمدنظر عاشور خانوں سے متعلق رہنما خطوط پیش کرتے ہوئے یادگیر ضلع وقف آفیسر سید سلطان قادری نے میڈیا سے بات کی۔

انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نےعاشوخانوں میں علم رکھنے اور محرم الحرام کی دیگر تمام سرگرمیوں کو مختصر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

عاشور خانوں سےمتعلق گائیڈ لائن

سید سلطان قادری نے کہا کہ ضلع میں علم تعزیہ کو گلی محلوں میں گشت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ صرف عاشور خانوں میں ہی علم تعزیہ بٹھانے کی اجازت ہے۔اس کے علاوہ علم اور پنجوں کو کسی کو چھونے کی ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی اقدامات کے طور پر جو ہدایات دی گئی ہیں اس پر سختی کے ساتھ عمل کریں،سینی ٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔

سید سلطان قادری نے عاشور خانوں کے تمام ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وقف بورڈ اور ریاستی حکومت کے احکامات پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:داعش سے رابطہ کے الزام میں ڈاکٹر گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.