ETV Bharat / state

یادگیر: پربھو چوہان نے میٹرنٹی اسپتال کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 8:42 AM IST

کورونا وبا کی دوسری لہر ابھی تھم ہی نہ پائی کے تیسری لہر کی تیاریاں شروع کی جارہی ہیں کیونکہ ماہرین کے مطابق تیسری لہر میں زیادہ تر بچوں کے اس بیماری سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے چلتے ریاستی حکومت نے ہر ضلع میں ضلع انتظامیہ اور نگراں وزراء کو بچوں کے دواخانوں سے متعلق اور آنے والی تیسری لہر سے متعلق احتیاطی تدابیر پر زور دینے کے لیے کہا ہے۔

state minister prabhu chauhan visit maternity hospital in yadgir
پربھو چوہان نے میٹرنٹی ہسپتال اسپتال کا دورہ کیا

ریاستی وزیر برائے افزائش مویشیان و بیدر ضلع نگراں وزیر پربھو چوہان نے بیدر شہر کے سو بستروں والے میٹرنٹی اسپتال کا دورہ کیا۔

وزیر پربھو چوہان نے 100 بستر والے ماں اور بچہ ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد سہیل سے تیسری لہر سے قبل وہاں ہورہے بستروں اور آکسیجن وغیرہ کے انتظامات پر بات کی۔

اسی طرح انھوں نے بیدر شہر کے سرکاری اسپتال کے مختلف وارڈوں کا خصوصاً کورونا کے مریضوں سے متعلق اور تیسری لہر کے آنے سے قبل وارڈ کی ہورہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

وزیر پربھو چوہان نے اسپتال میں ہورہی تیاریوں سے متعلق جانکاری حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹروں سے کہا کہ محکمہ صحت سے جڑے ہر احباب موجودہ حالات میں اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

گلبرگہ: کارپوریشن انتخابات کے لئے مسلم لیڈران کا اجلاس

اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے ذمہ داران سے کہا کہ جلد از جلد اپنے کاموں کو مکمل کر لیا جائے۔ اس موقع پر اسپتالوں کے ذمہ داران کے علاوہ ڈاکٹرز موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.