ETV Bharat / state

Transport Workers Union Protest گلبرگہ میں کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 7:53 AM IST

کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز یونین گلبرگہ کے صدر نے کہا کہ 1996 ایکٹ کے تحت ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی بات کہی گئی تھی، مگر ابھی تک تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے کل چارشعبوں میں خالی اسامیوں پر بحالی نہیں کی جارہی ہے۔ KKarnataka State road Transport Workers Union

احتجاج
احتجاج

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ شہر میں کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ ورکرس یونین کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز یونین گلبرگہ کے صدر چندرنا نے کہا کہ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مختلف شعبوں میں ریاست بھر میں 1 لاکھ 7 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت ان ملازمین کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے۔ KKarnataka State road Transport Workers Union

احتجاج

مزید پڑھیں:گلبرگہ: کے ایس آر ٹی سی اسٹاف کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ 1996 ایکٹ کے تحت ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی بات کیی گئی تھی، مگر ابھی تک تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیا ہے، کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے کل چارشعبوں میں خالی اسامیوں پر بحالی نہیں کی جارہی ہے۔ اسی طرح متعدد ملازمین اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ انھوں نے ریاستی حکومت سے ان مطالبات پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.