ETV Bharat / state

بھارتیہ جنتا پارٹی کا آپریشن لوٹس بنام کانگریس کا آپریشن ہستہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 3:53 PM IST

کرناٹک میں کانگریس کے حکومت سمبھالنے کے ساتھ ہی ایک طرف 'آپریشن لوٹس' کا خطرہ منڈلا رہا ہے تو دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی ایم ایل ایز و لیڑران کانگریس کے ریاستی سطح کے اعلیٰ لیڑران سے رابطے میں ہیں جسے 'آپریشن ہستہ' کہا جارہا ہے.

بھارتیہ جنتا پارٹی کا آپریشن لوٹس بنام کانگریس کا آپریشن ہستہ
بھارتیہ جنتا پارٹی کا آپریشن لوٹس بنام کانگریس کا آپریشن ہستہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کا آپریشن لوٹس بنام کانگریس کا آپریشن ہستہ

بنگلور: کرناٹک میں کانگریس کے حکومت سمبھالنے کے ساتھ ہی ایک طرف 'آپریشن لوٹس' کا خطرہ منڈلا رہا ہے تو دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی ایم ایل ایز و لیڑران کانگریس کے ریاستی سطح کے اعلیٰ لیڑران سے رابطے میں ہیں جسے 'آپریشن ہستہ- آپریشن ہینڈ' کہا جارہا ہے. اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سدرامیا کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی ہار سے مایوسی کا شکار ہے لہذا وہ آپریشن لوٹس کے ذریعے حکومت کو گرانے کی سازش رچ رہی اور وہ اس میں ناکام ہوکر رہے گی. انہوں نے بی جے پی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن لوٹس کے ذریعہ کرناٹک حوکتم کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذات پات پر مبنی مردم شماری پر کانگریس کا دوہرا معیار، سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی


اس سلسلے میں آر ایس ایس کے مسلم لیڑر مزمل احمد بابو نے آپریشن لوٹس کے الزام کی کھل کر تردید کی اور کہا کہ بی جے پی کی جانب سے ایسا کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ آپریشن لوٹس بنام آپریشن ہینڈ کے سلسلے میں کانگریس کے اسپوکسپرسن نظام الدین فوجدار نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڑران ہی بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو ناپسند کرنے لگے ہیں اور "کویٹ بی جے پی" کا نعرہ عمل میں آرہا ہے تاکہ محبت کی دکانیں کھولی جاسکیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.