ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election بیدر ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں سے کانگریس امیدواروں کی جیت یقینی، عظمیٰ شاکر

author img

By

Published : May 6, 2023, 11:39 AM IST

Updated : May 6, 2023, 1:40 PM IST

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنی جیت کا دعویٰ کررہے ہیں۔ وہیں کانگریس کی بیدر ضلع آبزرور عظمیٰ شاکر نے کہا کہ بیدر ضلع کے تمام حلقوں سے کانگریس امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بیدر ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں سے کانگریس امیدواروں کی جیت یقینی، بیدر ضلع مبصر

بیدر: کانگریس لیڈر و ضلع بیدر مبصر عظمی شاکر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی حکومت بننے جارہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع بیدر کی تمام نشستوں سے کانگریس کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ضلع بیدر کے چھ اسمبلی حلقوں کی بات ہے، ان تمام حلقوں میں بیدر جنوب، بیدر شمال ،اوراد ہمنا آباد، بھالکی، بسواکیان ان تمام اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ بیدر شمال، ہمناآباد، اور بھالکی اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس پارٹی کے امیدوار تین یا تین سے زائد مرتبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ کیا چوتھی بار بھی عوام انہیں کامیاب کرے گی؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے ان امیدواروں اور اس حلقے کے عوام کانگریس پارٹی کو اور کانگریس پارٹی کی اسکیموں کو اور اس کے امیدواروں کو اچھی طرح جانتے ہیں، تبھی تو یہ گزشتہ پندرہ برسوں سے اپنے اپنے اسمبلی حلقہ جات میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ اس بار بھی عوام انہیں کامیاب کریں گے۔

جس طرح اقلیتوں میں عمران پرتاب گڑھی کانگریس پارٹی کے قومی اقلیتی صدر ہیں خواتین میں اس طرح کے شعبہ کا انتخاب کیوں نہیں کیا گیا؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں خواتین کا بہت زیادہ عزت و احترام ہے۔ خواتین کے لئے کانگریس پارٹی نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد یہ پوسٹ بھی خواتین کو دی جائے گی۔ عظمئ شاکر نے بیدر ضلع کے چھ اسمبلی حلقہ جات کے کانگریس پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس واحد ایسی پارٹی ہے جس میں تمام مذاہب کے ماننے والے لوگوں کو یکساں نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ملک میں بے روزگاری، مہنگائی اور آپسی نفرت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اسی لیے راہل گاندھی نے ہزاروں میل کا سفر طے کرتے ہوئے لوگوں میں محبت، بھائی چارہ، امن اور یکجہتی کو فروغ دینے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے کی شروعات ہو چکی ہے۔ آپ تمام بھی اس پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالتے ہوئے کانگریس پارٹی کو دوبارہ ریاست کرناٹک میں اقتدار میں لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mallikarjun Kharge Slams Modi وزیراعظم غیر ضروری باتیں کر کے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کا کام کرتے ہیں، ملکارجن کھرگے

Last Updated :May 6, 2023, 1:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.