ETV Bharat / state

گلبرگہ: ملک کی آزادی میں علماء کرام کا اہم کردار

author img

By

Published : Aug 15, 2021, 11:05 PM IST

مولانا سید قاسم نے کہا کہ 'ملک کی آزادی میں مسلم مجاہدین اور علماء کرام کا اہم کردار رہا ہے۔ ملک کی آزادی میں کئی ہزار علماء شہید ہوئے ہیں۔'

ملک کی آزادی میں علماء کرام کا اہم کردار
ملک کی آزادی میں علماء کرام کا اہم کردار

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں 75ویں جشن آزادی کے موقع پر شہر کے مسلم علاقے زم زم کالونی، سنتراش واڑی، مسلم چوک اور دیگر علاقوں میں جشن آزادی کا پرچم لہرایا گیا۔

ملک کی آزادی میں علماء کرام کا اہم کردار

اس موقع پر مولانا سید قاسم نے کہا کہ 'ملک کی آزادی میں مسلم مجاہدین اور علماء کرام کا اہم کردار رہا ہے۔ ملک کی آزادی میں کئی ہزار علماء شہید ہوئے ہیں۔'

ملک کی آزادی میں علماء کرام کا اہم کردار
ملک کی آزادی میں علماء کرام کا اہم کردار

انہوں نے کہا کہ 'بھارت گنگا جمنی تہذیب کا ملک ہے اس ملک کی آزادی کے لیے ہر مذہب کے عوام نے اتحاد کے ساتھ اس ملک کو انگریزوں کی غلامی کے خلاف آواز بلند کی تھی۔ لیکن پھر آج اس ملک میں مسلمانوں کو اپنی وطن پرستی کا ثبوت دینا پڑرہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Independence Day 2021: ملک بھرمیں آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا

مولانا سید قاسم نے مزید کہا کہ 'اس ملک کے مسلمان سچے بھارتی ہیں ہے۔ اس ملک کے لئے ہمارے بزرگوں نے تن من دھن قربان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'مسلمان اس ملک کے کرائے دار نہیں بلکہ ملک کے حق دار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.