ETV Bharat / state

Historical Aali Mosque of Bijapur بیجاپور کی تاریخی عالی مسجد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 5:01 PM IST

بیجاپور کی تاریخی عالی مسجد
بیجاپور کی تاریخی عالی مسجد

ریاست کرناٹک میں بیجا پور ضلع کو ایک تاریخی ضلع ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہاں عادل شاہی سلطانوں نے200 سال تک حکمرانی کی ہے۔ عادل شاہی بادشاہوں نے فن تعمیر پر اپنے دور اقتدار میں خصوصی توجہ دی ہے۔ Historical Aali Mosque of Bijapur

بیجاپور کی تاریخی عالی مسجد

بیجاپور: ریاست کرناٹک میں بیجا پور ضلع کو ایک تاریخی ضلع ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہاں عادل شاہی سلطانوں نے200 سال تک حکمرانی کی ہے۔ عادل شاہی بادشاہوں نے فن تعمیر پر اپنے دور اقتدار میں خصوصی توجہ دی ہے۔ عادل شاہی دور کے ہر سلطان نے اپنے دور میں تعمیراتی منصوبوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ عادل شاہی بادشاہوں کی جانب سے بنائے گئے کئی۔ مساجد ضلع بیجاپور میں اپنے فنی تعمیری کام کے اعلی نمونہ کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔


انہی میں سے ایک چھوٹی سی تاریخی مسجد مسجد عالی ہے جس کو انڈو مسجد بھی کہا جاتا ہے جو شہر کے باگل کوٹ روڈ پر واقع ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس مسجد کو 1608 میں اعتبار خان نے بنایا تھا۔ ویسے دیکھنے میں یہ مسجد بہت چھوٹی ہے لیکن دو منزلہ مسجد ہونے کے سبب اس کی سیاہ پتھر میں تعمیر نقش و نگاری گل بوٹے وہ فن تعمیر کا اعلی نمونہ کے سبب بھی یہ دیگر بیجاپور کی تاریخی مساجد میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔


ریاست کرناٹک کے سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے مسجد عالی سے متعلق بتایا کہ یہ عادل شاہی دور حکومت کی ایک مشہور و معروف مسجد ہے دو منزلہ مسجد ہونے کے سبب اس کی حیثیت کافی اہمیت والی ہے کیونکہ اکثر مساجد یا تقریبا مساجد ایک ہی منزلہ ہوا کرتی تھی اس دور میں لیکن بیجاپور میں دو منزلہ مسجد ہونے کے سبب اس کی اہمیت اور بھی واضح ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مسجد میں اوپر جانے کے لیے مسجد کے اندرونی حصے سے دونوں جانب سے راستے بنائے گئے ہیں جو اوپر کی جانب جاتے ہیں یہ مسجد اثار خدیمہ کے تحت اتی ہے لیکن اس مسجد میں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IT Raid In Karnataka سابق کانگریس لیڈر کے رشتہ دار کے گھر سے بیالیس کروڑ کی نقدی برآمد


لب سڑک اور شہر کے بیچوں بیچ ہونے کے سبب مصلیان کی تعداد میں روز بروز اضافے کے سبب اس مسجد کے صحن میں موجود خالی جگہ کو ٹین شیڈ کے ذریعے توسیع کرتے ہوئے مصلیان کو نماز ادا کرنے کی سہولت رکھی گئی ہے یہ مسجد تمام بنیادی سہولتوں سے اراستہ بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.