ETV Bharat / state

Free Medical Camp In Bidar بیدر میں یک روزہ مفت یورولوجی اور یورو سرجری کیمپ

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 10:02 AM IST

بیدر کے گدگے ملٹی اسپیشلٹی اور سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں مفت یورولوجی اور یورو سرجری کیمپ نو اپریل کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک رکھا گیا ہے جس میں کئی معروف ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بیدر میں ایک روزہ مفت یورولوجی اور یورو سرجری کیمپ

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر شہر کے گدگے ملٹی اسپیشلٹی اور سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں مفت یورولوجی اور یورو سرجری کیمپ 09 اپریل 2023 صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر سچن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس یک روزہ کیمپ میں ریاست کے مشہور و معروف ڈاکٹر ناگ بھوشن یورولوجی ماہر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس کیمپ میں مفت تشخیص، اسکیئنگ اور مفت سرجری بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیدر کے عوام اپنی طبی مختلف مسائل کو لے کر حیدرآباد تلنگانہ شولاپور مہاراشٹر علاج کی غرض سے جاتے ہیں۔ مریضوں کا بیرونی ریاستوں کا سفر کرنا وقت اور پیسہ دونوں برباد کرنا ہے۔ اس لیے ہم نے بیدر کے عوام کی مختلف طبی مسائل کو حل کرنے کے لئے اس طرح کے کیمپ منعقد کرتے ہیں جس میں مختلف ماہر امراض کے ڈاکٹر شرکت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سچن نے 9 اپریل کو منعقد ہونے والے ایک روزہ کیمپ سے متعلق بتایا کہ اس کیمپ میں ایسے مریض جن کو پیشاب کا بار بار آنا، پیشاب میں خون آنا، پیشاب رک رک کر آنا، پیشاب صاف نہ آنا ان مسائل کے مریضوں کو مفت تشخیص کی جائے گی اور اگر ضرورت پڑتی ہے تو ان کی سرجری بھی مفت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ گردے میں کنکر آنا پتے میں کنکر آنا اس کا بھی مفت علاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ناگ بھوشن ایک ماہر ڈاکٹر ہیں جو بالخصوص بیدر کے عوام کے لیے بنگلور سے ہر اتوار تشریف لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو مختلف قسم کے عوامی صحت کے کارڈ جیسے آیوشمان بھارت یوجنا، یشسوینی اسکیم جیوتی سنجیوینی اسکیم‏ ABY اور ESI اسکیم کے تحت مفت سرجری بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گردے کی پتھری، اور یورولوجی کے تمام مسائل کے حل کے لیے اس کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے ماہر ڈاکٹر سے اپنی بیماریوں سے متعلق جانکاری حاصل کریں۔ اینڈو یورولوجی لیپروسکوپک یورو آنکولوجی یورو گائناکالوجی اور تعمیر نو کی سرجری ہمارے یہاں کی جاتی ہے پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر سچین نے بیدر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس ایک روزہ کیمپ میں ماہر ڈاکٹر سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے اور اپنے گھر والوں کی صحت کے لیے گدگے ہاسپتال Gudage Hospital بالمقابل کینرا بینک، اسٹیڈیم روڈ، BIDAR‏ میں منعقد اس ایک روزہ کیمپ میں شرکت کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: Ayushmati Clinic خواتین آیوشمتی کلینک سے فائدہ اٹھائیں، بیدر کے ڈپٹی کمشنر گویندریڈی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.