ETV Bharat / state

گلبرگہ میں کارپوریشن انتخابات منعقد

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 8:25 PM IST

گلبرگہ میں کُل 5،19،464 وٹرز ہیں۔ کُل 55 وارڈز کے لیے کانگریس، بی جے پی، جے ڈی ایس، ایم آئی ایم، ایس ڈی پی آئی اور دیگر آزاد امیدواروں کےبشمول 300 سے زیادہ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، جس کے لیے 533 پولنگ بوتھس بنائے گئے۔ رائے دہی کے لیے 1066 ای وی ایم مشینز استعمال کیے گئے۔

گلبرگہ میں کارپوریشن انتخابات منعقد
گلبرگہ میں کارپوریشن انتخابات منعقد

کرناٹک میں جمعہ کےروز تین اضلاع گلبرگہ، ہبلی دھارواڈ، بلگام میں کارپوریشن انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوئی۔

گلبرگہ میں کارپوریشن انتخابات منعقد

گلبرگہ میں کُل 5،19،464 وٹرز ہیں۔ کُل 55 وارڈز کے لیے کانگریس، بی جے پی، جے ڈی ایس، ایم آئی ایم، ایس ڈی پی آئی اور دیگر آزاد امیدوار ملاکر 300 سے زیادہ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، جس کے لیے 533 پولنگ بوتھس بنائے گئے۔ رائے دہی کے لیے 1066 ای وی ایم مشینز استعمال کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:یادگیر: موسمی امراض سے محفوظ رہنے پر زور

گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں پچھلے کئی سالوں سے کانگریس پارٹی کا قبضہ رہا ہے۔ یہاں پر کانگریس پارٹی کے کئی میئر اور ڈپٹی میئر بنے ہیں۔ گلبرگہ کارپوریشن کے انتخابات آٹھ سال بعد ہوئے ہیں۔ اب یہ دیکھنا ہےکہ یہاں کی عوام اس بار 2021 کارپوریشن انتخابات میں کس پارٹی کو کامیاب کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.