ETV Bharat / state

Karnataka elections 2023 کرناٹک میں ووٹرزکو رشوت دینے والے بیان کی تحقیقات کی جائے،کانگریس کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 10:48 PM IST

رواں برس ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اسمبلی انتخابات ہونگے،انہی ریاستوں میں سے ایک ریاست کرناٹک بھی ہے ،کرناڈک میں اسمبلی انتخابات کے تحت تمام تر سیاسی جماعتیں متحرک ہیں ۔

کانگریس
کانگریس

بنگلور:کانگریس نے الیکشن کمیشن (ای سی) سے مطالبہ کیا ہے کے کرناٹک میں رواں برس ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوران رشوت سے پاک انتخابات عمل کو یقینی بنائے۔کانگریس قائدین کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور اپیل کی کہ انتخابی عمل کو ختم کرنے اور جمہوریت کو ہائی جیک کرنے جیسے تمام تر سرگرمیوں پر الیکشن کمیشن توجہ دے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ 22 جنوری کو کرناٹک کے سابق وزیر جارکی ہولی نے بیلگاوی میں اعلان کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ ریاستی انتخابات میں ہر ووٹر کو رقم دے گی۔

انہوں نے اس معاملہ پر الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ یہ اعلان کیمرے میں قید ہوا اور کانگریس نے ثبوت کے طور پر ویڈیو فوٹیج الیکشن کمیشن کو پیش کیا ہے۔سرجے والا نے کہا کہ یہ ایک سازش کا حصہ ہے جو بی جے پی میں اعلیٰ سطح پر رچی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کو ہائی جیک کرنے کی ایک کوشش ہے اور یہ جرائم کے مترادف ہے۔ سرجے والا نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کرناٹک کی بی جے پی حکومت اور بی جے پی کی مرکزی قیادت کی طرف سے انتخابی عمل کو تباہ کرنے اور رشوت دے کر جمہوریت کو ہائی جیک کرنے کی گھناؤنی سازش کی فوری تحقیقات کرے۔ سرجے والا نے کہا ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر جلد از جلد کاروائی کرے ۔

مزید پڑھیں:کرناٹک میں انتخابات پرامن طور پر اختتام پزیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.