ETV Bharat / state

Karnataka Polls 2023 کانگریس رہنما رضوان ارشد نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 5:11 PM IST

karnataka polls 2023
کانگریس رہنما رضوان ارشد نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ رکن اسمبلی رضوان ارشد نے شیواجی نگر اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ Karnataka Polls 2023

ویڈیو

بنگلور: رکن اسمبلی رضوان ارشد نے کانگریس پارٹی کی جانب سے بنگلور کے شیواجی نگر اسمبلی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر رضوان ارشد نے اپنے میعاد میں ان کی جانب سے حلقے میں ہوئے ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ بھی عوام انہیں کامیاب بنائی گے۔ انہوں نے اپنے حلقہ اسمبلی میں ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کا عز کرتے ہوئے کہاکہ وہ شیواجی نگر کی تصویر بدلیں گے۔'

واضح رہے کہ شیواجی نگر اسمبلی حلقے میں سابق ایم ایل اے روشن بیگ کے کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد ضمنی انتخابات ہوئے تھے جس میں رضوان ارشد نے اس حلقے سے کامیابی درج کی تھی۔ رکن اسمبلی منتخب ہونے سے قبل رضوان ارشد کانگریس کے ایم ایل سی ہوا کرتے تھے، لیکن اسمبلی انتخابات کو لڑنے کے لیے انہوں نے کونسل سے استعفیٰ دیا تھا۔
یاد ریے کہ سابق ریاستی وزیر روشن بیگ اس حلقے سے 5 مرتبہ ایم ایم اے رہ چکے ہیں۔ سنہ 2019 میں کانگریس کے اتحادی جماعت کے کل 14 اراکین اسمبلی بی جے پی کی طرف رخ کیے تھے ان میں روشن بیگ بھی شامل تھے۔ ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے روشن بیگ کے علاوہ سبھی باغی لیڈروں کو پارٹی میں شامل کرلیا اور روشن بیگ کو بی جے پی میں بھی داخلہ نہیں ملا۔ بڑی کوششوں کے بعد بھی روشن بیگ کو بی جے پی سے ٹک نہ ملنے پر وہ بی جے پی کے حامی بن گئے۔ وہیں گانگریس نے انہیں پارٹی سے نکال دیا اور ضمنی انتخابات میں رضوان ارشد کو اپنا امیدوار بنایا۔ اس بار اسمبلی انتخابات کے لیے روشن بیگ نے اپنے بیٹے رومان بیگ کو شیواجی نگر سے بی جے پی کٹ کے لیے کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ غور طلب ہے کہ دس مئی کو ریاست میں انتخابات ہونے ہیں اور 13 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.