ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election ملکارجن کھڑگے کا گلبرگہ دورہ، کنیز فاطمہ کیلئے ووٹ کی اپیل

author img

By

Published : May 8, 2023, 12:38 PM IST

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے گلبرگہ میں ایک انتخابی جلسہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے گلبرگہ شمال حلقہ سے کانگریس امیدوار کنیز فاطمہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ وہیں انہوں نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ملکارجن کھڑگے کا گلبرگہ دورہ، کنیز فاطمہ کے لیے ووٹ کی اپیل

گلبرگہ: ریاست کرناٹک میں دس مئی کو اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما کرناٹک کے دورے پر ہیں جہاں وہ روڈ شو اور انتخابی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ وہیں گذشتہ روز کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے گلبرگہ دورہ کیا۔ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے گلبرگہ کے نیشنل چوک پر انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گلبرگہ شمال کانگریس کی امیدوار کنیز فاطمہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس موقعے پر انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی صرف اپنی ہی بات کرتے ہیں۔ کسی کی بات نہیں سنتے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ جب ہم کوئی بات کہہ دیں تو ہمیں مافی مانگنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے کیا غلط کہا تھا انہوں نے تو صرف وزیر اعظم سے سوال کیا تھا کیا سوال کرنا غلط ہے۔ وزیر اعظم سے سوال کرنے کے بعد راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے باہر کردیا گیا۔

کانگریس صدر نے کہا کہ مجھے بی جے پی کی جانب سے جان سے مارنے کے دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ میں کسی بھی دھمکی سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ میں مرنے کے لیے تیار ہوں۔ میں سچائی کے لئے ہمشہ اپنی آواز اٹھاتے رہوں گا۔‌ نریندر مودی میرے حلقے میں بار بار آکر اور میرے بارے میں عوام کے سامنے غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اگر آپ کو کچھ بتانا ہو تو آپ گلبرگہ اور کرناٹک کی عوام کے لیے کیا ترقیاتی منصوبہ بنایا ہے وہ بتائیں ملک بھر میں ہر طرح سے عوام آج پریشان ہیں۔ بی جے پی حکومت ترقیاتی کام کرنے کے بجائے عوامی مخالف پالیسیوں کو نافذ کر کے عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا کررہی ہے ۔ کرناٹک میں بی جے پی حکومت 40 فیصد رشوت لیکر بھی عوام کو پریشان کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election کرناٹک اسمبلی انتخابات سے ملک کی سیاست میں نیا بدلاؤ آئے گا: سلمان خورشید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.