ETV Bharat / state

پچھلی حکومت کی غلطیوں کو نہ دہرانے کی واضح ہدایات دی گئیں: وزیراعلیٰ سدارامیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 1:20 PM IST

کووڈ: پچھلی حکومت کی غلطیوں کو نہ دہرانے کی واضح ہدایات دی گئیں: سی ایم سدارامیا
کووڈ: پچھلی حکومت کی غلطیوں کو نہ دہرانے کی واضح ہدایات دی گئیں: سی ایم سدارامیا

Covid 19 Situation in Karnataka: کووڈ جے این 1 ویرینٹ کی وجہ سے بڑھتے ہوئے کووڈ کیسز کے تناظر میں، وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کا انعقاد کیا اور ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے سفارشات کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تفصیل بتائی۔

کووڈ: پچھلی حکومت کی غلطیوں کو نہ دہرانے کی واضح ہدایات دی گئیں: سی ایم سدارامیا

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کئے کہ آکسیجن، بستر، وینٹی لیٹر، ادویات اور دیگر چیزوں کی کمی نہیں ہونی چاہیے. ماسک آؤٹ ڈور میں پہننا چاہیے. 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے۔

فی الحال، ریاست میں 60 سال سے کم عمر کے لوگوں کے لیے ماسک لازمی نہیں ہے. لیکن باہر نکلتے وقت ماسک پہننا بہتر ہے۔یہ اعلانات وزیر اعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں تکنیکی مشاورتی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا کے سامنے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دن کے آخر میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔سی ایم سدارامیا نے کہاکہ ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے. لیکن، لوگوں کو محتاط رہنا چاہیے۔

ریاست میں کوویڈ مثبت کیسوں کی کل تعداد 92 تھی، جن میں سے 80 بنگلورو اربن ضلع میں رپورٹ ہوئے۔سدارامیا نے کہا کہ 92 معاملات میں سے 72 گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔ باقی مریض اسپتال میں تھے جن میں سے سات آئی سی یو میں تھے۔سی ایم سدارامیا کے مطابق، تین اموات کی اطلاع ملی ہے، اور اموات کی وجہ کووڈ سے منسوب نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ انہیں صحت کے دیگر مسائل تھے۔

ہفتہ سے ریاست میں 5,000 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ جبکہ ان میں سے 1,500 ٹیسٹ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوں گے، باقی 3500 RTPCR ٹیسٹ ہوں گے۔ بنگلورو میں، علامات والے مریضوں کے لیے روزانہ 1,000 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی اضلاع میں مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کی ذیلی قسم تین ریاستوں میں پھیل گئی، مانڈویا نے حالات کا جائزہ لیا

سدارامیا نے مزید کہا کہ ٹیسٹنگ بڑھنے کے بعد کیسوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو ان لوگوں کے لیے بھی ویکسینیشن شروع کی جائے گی جنہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں نہیں لی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ "جو بھی ضرورت ہے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی تکمیل کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.