ETV Bharat / state

RSS Leader Speech in School Syllabus: اسکولی نصاب میں آر ایس ایس لیڈر کی تقریر، کیمپس فرنٹ کا اعتراض

author img

By

Published : May 26, 2022, 3:49 PM IST

کیمپس فرنٹ نے کہا کہ آر ایس ایس فاؤنڈر ہیگڈیور کی تقریر کو اسکولی نصاب میں شامل کیا جانا ناقابل قبول ہے۔ Campus Front Objects Over RSS Leaders Speech in School Syllabus

اسکولی نصاب میں آر ایس ایس لیڈر کی تقریر پر اعتراض
اسکولی نصاب میں آر ایس ایس لیڈر کی تقریر پر اعتراض

بنگلور: کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی جانب سے دسویں جماعت کے نصاب میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے لیڈر ہیڈگیوار کی ایک تقریر کو شامل کیا گیا ہے RSS Leaders Speech in School Syllabus جس کے بعد کیمپس فرنٹ نے اس پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ بی جے پی حکومت کے اس اقدام سے برہم طلباء تنظیم 'کیمپس فرنٹ' کے لیڈران نے کہا کہ آر ایس ایس اور اس کے لیڈران جنگ آزادی کے دوران برطانوی حکومے کی غلامی اور ملک سے غداری کر رہے تھے لہٰذا ایسے لوگوں کے اسباق نئی نسل کو پڑھانا ہرگز قابل قبول نہیں۔

اسکولی نصاب میں آر ایس ایس لیڈر کی تقریر پر اعتراض

کیمپس فرنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہیڈگیوار کی تقریر کو اسکولی کتاب میں شامل کرنے کے فیصلے کو رد کرے اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ کیمپس فرنٹ کی جانب سے اس کے خلاف ریاست گیر مہم چلائی جائیگی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بی جے پی حکومت نے اسکول کے نصاب سے مجاہد آزادی ٹیپو سلطان سے متعلق اسباق کو نکالا تھا جس سے ایک سیاسی و سماجی سرکلز میں ایک تنازع رہا۔ بی جے پی کے اس اقدام سے ریاستی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بھی زبردست مخالفت کی تھی تاہم بی جے پی حکومت اپنی ضد پر اڑی رہی اور ابھی بھی اسکولی نصاب کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.