بنگلور: کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے تنظیم کے صدر ایم ایس ساجد نے کہا کہ نظام تعلیم اس لیے ہوتا ہے کہ انسان کو اندھعرے سے نکال کر روشنی کی طرف لایا جائے، لیکن ملک ہند میں تعلیمی نطام کو اس کے دستور کے مطابق نہیں بلکہ اس کے آئین مخالف پالیسیاں بناکر اسے نقصان پہونچا نے کی کوششیں کی جارہی ہے. campus front launches nationwide campaign detox education deport Hindutwa hegemony
ساجد نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنے سیاسی مفاد کے لئے تعلیمی نطام میں بھگوا کرن کرتے ہوئے اس میں زہر گھول رہی ہے۔ تعلیمی اداروں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بچوں و نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت پھیلانے کاکام کر رہی ہے.اس سے صرف اور صرف تعلیم كو نقصان ہو سكتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:SDPI Conference in Bengaluru ایس ڈی ہی آئی کا بنگلورمیں عوامی جلسہ
ساجد نے کہا کہ بی جے پی کی یہ پالیسی آر ایس ایس کے نظریہ کے مطابق ہے۔ اس كے مطابق ہی كام كیا جارہاہے۔آر.ایس.ایس کے ایجندا کو تعلیمی نظام میں ٹھونسنا چاہتی ہے، جو کہ ہرگز قابل قبول نہیں.
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کیمپس فرنٹ کی جانب سے ایک قومی سطح کا کیمپین بعنوان "ڈیٹاکسایجوکیشن، ڈیپورٹ ہندوتوا ھجہمایا منعقد کئے جانے کا اعلان کیا یے۔اس پروگرام كے تحت عام لوگوں تك اصل باتوںكو پہنچانے كی كوشش كی جائے گی۔