ETV Bharat / state

بنگلور: بچہ مزدوری کے خلاف مہم کا آغاز

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 9:55 PM IST

طلبا تنظیم کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے بچہ مزدوری پر روک لگائے جانے اور انہیں تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے قومی سطح پر مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

بچہ مزدوری کے خلاف کیمپس فرنٹ کی قومی سطح پرمہم کا آغاز
بچہ مزدوری کے خلاف کیمپس فرنٹ کی قومی سطح پرمہم کا آغاز

کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں متعدد مسائل کے کے سر اٹھانے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر "چائلڈ لیبر" کا سنگین مسئلہ بھی پیدا ہو رہا ہے۔ اس سے چھوٹے بچے تعلیم سے دور ہو رہے ہیں۔

بچہ مزدوری کے خلاف کیمپس فرنٹ کی قومی سطح پرمہم کا آغاز

حالانکہ عام دنوں میں لاکھوں کی تعداد میں 14 سال سے کم عمر کے بچے بچہ مزدوری کا شکار تھے۔ لیکن لاک ڈاؤن کے بعد اس کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ان حالات میں طلبا تنظیم کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے بچہ مزدوری پر روک لگائے جانے اور انہیں تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے قومی سطح پر مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کیمپس فرنٹ کرناٹک کے نائب صدر ایڈووکیٹ روشن نواز نے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے ہر ضلع و تعلقہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا جائیگا۔ جس میں حکومت سے چائلڈ لیبر کو ختم کرنے اور انہیں تعلیم دینے کے تئیں سنجیدگی سے اسکیمس تشکیل دینے کا مطالبہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.