ETV Bharat / state

Book Release Ceremony گلبرگہ میں رسم اجرائی و ادبی اجلاس کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 3:18 PM IST

گلبرگہ میں ڈاکٹر محمد معظم کی کتاب " معبود کی معرفت " کی رسم اجراء وادبی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۔رسم اجرا کی تقریب میں ادبی حلقے کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

گلبرگہ میں رسم اجرائی و ادبی اجلاس کا انعقاد
گلبرگہ میں رسم اجرائی و ادبی اجلاس کا انعقاد

گلبرگہ میں رسم اجرائی و ادبی اجلاس کا انعقاد

گلبرگہ :ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ڈاکٹر محمد معظم کی کتاب " معبود کی معرفت " کی رسم اجراء وادبی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۔رسم اجرا کی تقریب میں ادبی حلقے کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ذاکر حسین (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند گلبرگہ) کے ہاتھوں کتاب معبود کی معرفت کی رسم اجرائی انجام دی گئی۔ پروفیسر محمد عظمت اللہ خان نے کتاب کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت،ان کے معجزے، خالق کائنات کا تعارف ، قیامت جنت وہ جہنم کا نقشہ، مرنے کے بعد کے عذاب کو بہترین اور مختصر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

سنئیر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ گلبرگہ قابل مبارک باد ہے کہ انہوں نے ادبا و شعراء کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔اس کے تحت شہر میں ادبی فضا کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جہاں ہم عام لوگوں کی اصلاح اور تربیت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Jamaat-e-Islami in Bidar بیدر میں جماعت اسلامی کا تربیتی اجتماع

قاضی عبدالمحیط انجینئر صدر ادارہ ادب اسلامی گلبرگہ افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ادب اسلامی گلبرگہ شعراء و ادبا میں اسلامی شاعری کو عام کرنے کے لیے ادارہ ادب اسلامی اس طرح کی ادبی محفلیں و مشاعرے منعقد کرتے رہے گا۔ ہمارا مقصد ہے کہ اسلامی شاعری کو عام کیا جائے۔ مقامی شعراء کرام سے مودبانہ گزارش ہے کہ ہمارے ادبی اجلاسوں میں شرکت کریں اور انہیں کامیاب بنائیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.