ETV Bharat / state

Report Card Of Bahutva Karnataka بی جے پی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں ناکام، بہوتوا کرناٹک رپورٹ

author img

By

Published : May 6, 2023, 3:56 PM IST

Updated : May 7, 2023, 9:10 AM IST

سماجی تنظیم بہوتوا کرناٹک کی جانب سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تقریباً 4 سالوں میں کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں ناکام رہی ہے۔ پوری رپورٹ پڑھیں۔

بی جے پی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں ناکام، بہوتوا کرناٹک رپورٹ
بی جے پی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں ناکام، بہوتوا کرناٹک رپورٹ

بہوتوا کرناٹک رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں ناکام

بنگلور: ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی کارگردگی مختلف شعبوں میں گزشتہ تقریباً چار سالوں میں کیسی رہی؟ اس پر سماجی تنظیم بہوتوا کرناٹک کی جانب سے رپورٹ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں ناکام رہی ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بہوتوا کرناٹک کی ذمہ دار ڈاکٹر سلویہ کرپگم نے 'ہیلتھ سیکٹر' پر بات کی کہ اس میدان میں حکومت کی کیسی پرفارمنس رہی۔

بی جے پی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں ناکام، بہوتوا کرناٹک رپورٹ
بی جے پی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں ناکام، بہوتوا کرناٹک رپورٹ

ڈاکٹر سلویہ نے کہا کہ جیسے ہی بی جے پی کرناٹک میں اقتدار میں آئی کورونا وائرس کی وبا پھیل گئی اور ریاست بھر میں یہ وبا ایک کرائسس کے طور پر ابھری۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کووڈ کو صحیح طور پر اڈریس نہیں کیا گیا۔ کوئی انفراسٹرکچر فیسیلیٹیز نہیں تھی اور نہ ہی دوائیاں وغیرہ جیسی سہولیات وقت پر دستیاب رہیں، جس کی وجہ سے ایک بڑی تعداد میں معصوموں کی جانیں گئیں۔

بی جے پی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں ناکام، بہوتوا کرناٹک رپورٹ
بی جے پی حکومت ہیلتھ سیکٹر میں ناکام، بہوتوا کرناٹک رپورٹ

ڈاکٹر سلویہ نے کہا کہ ریاست کے چامراج نگر ضلع میں آکسیجن کے ختم ہوجانے سے درجنوں معصوموں کی جانیں گئی، جس کے متعلق ایک تحقیقاتی رپورٹ بھی آئی، جس پر حکومت نے کویی ایکشن نہیں لیا۔ ڈاکٹر سلویہ نے کہا کہ کووڈ وبا کے چلتے ریاست میں بیڈ-بلاکنگ اسکیم کا پردہ فاش ہوا تھا، جس میں بی جے پی کے لوک سبھا کے ایم پی تیجسوی سوریہ نے ایک کووڈ کال سینٹر پر دھاوا بولا اور وہاں پر برسر روزگار مسلم نوجوانوں کو نفرت کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election زراعت کے شعبے میں بی جے پی حکومت ناکام رہی ہے، بہوتوہ کرناٹک

سلویہ نے بتایا کہ جب ملک کووڈ سے لڑ رہا تھا تب بھارتیہ جنتا پارٹی مسلم مخالف نفرت پھیلانے و تبلیغی جماعت پر حلمآور ہو رہی تھی، جو کہ ایک گناہ سے کم نہیں۔ سلویہ نے بتایا کہ کووڑ وبا کے دوران کینسر، ایچ آئی وی و دیگر کئی دردناک بیناریوں میں مبتلا مریضوں کی کوئی پوچھ گچھ تک نہیں کی جارہی تھی۔ ڈاکٹر سلویہ کرپگم نے بتایا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے جو 100 سے زیادہ نمہ کلینک بنائے گیے ہیں ان میں ضروری دوائیاں، ایکسپیرٹ ڈاکٹرز و دیگر اہم ترین ریسورسز کا فقدان یے۔ ڈاکٹر سلویہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی لالچ یا دباؤ میں نہ آکر اس طرح کی رپورٹز کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ کریں۔

Last Updated : May 7, 2023, 9:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.