ETV Bharat / state

بنگلورو کے تاجر کا ہنی ٹریپ معاملہ؛ جوڑا سمیت گروہ کے پانچ ارکان گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 5:05 PM IST

Bengaluru Businessman's Honeytrap case; Five arrested including a couple سی سی بی پولیس نے تاجر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں کلیم، صبا، عبید، راقم اور عتیق شامل ہیں۔

بنگلورو کے تاجر کا ہنی ٹریپ معاملہ؛ جوڑا سمیت گروہ کے پانچ ارکان گرفتار
بنگلورو کے تاجر کا ہنی ٹریپ معاملہ؛ جوڑا سمیت گروہ کے پانچ ارکان گرفتار

بنگلورو: سی سی بی پولیس نے تاجر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں کلیم، صبا، عبید، راقم اور عتیق شامل ہیں۔ 14 دسمبر کو آر آر نگر کے ایک لاج سے عتیق اللہ نامی تاجر کو پھنسانے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں کلیم اور صبا میاں بیوی شامل ہیں جبکہ کلیم نے عتیق اللہ سے صبا کا تعارف ایک بیوہ کے طور پر کروایا اور اس کا خیال رکھنے کےلئے کہا تھا۔ اس کے بعد صبا اور عتیق اللہ کے درمیان جسمانی تعلقات پیدا ہوگئے۔

14 دسمبر کو صبا نے عتیق اللہ کو فون کرکے اسے آر آر نگر کے ایک لاج میں آنے کو کہا، جیسے ہی عتیق اللہ کمرہ میں آیا ملزمان کلیم، راقم، عبید اور عتیق نے ہنگامہ شروع کردیا اور عتیق اللہ کے گھر والوں کو اس معاملہ سے واقف کروانے کی دھمکی دی۔ انہوں نے عتیق اللہ سے 6 لاکھ روپئے دینے کی دھمکی دی۔ اس دوران ایک اطلاع پر سی سی بی پولیس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ سکیورٹی کوتاہی: میسور میں ملزم منورنجن کا روم سیل کردیا گیا

سی سی بی پولیس نے اس بات کا بھی شبہ ظاہر کیا کہ ملزمان کا گروہ اس طرح کی مزید کاروائیوں میں ملوث ہوسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ واقعہ کے تعلق سے آر آر نگر پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.