ETV Bharat / state

بنگلور: جشن علیؓ کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 10:27 PM IST

حضرت علیؓ کے یوم ولادت بنگلور کے علی پور میں 'جشن مولود کعبہ' کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

جشن علیؓ کا انعقاد
جشن علیؓ کا انعقاد

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے قریب ایک تاریخی گاؤں علی پور میں جشن علیؓ منایا گیا جہاں بلا تفریق مسلک اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

جشن مولود کعبہ، ویڈیو

کہا جاتا ہے کہ حضرت علیؓ کی ولادت کعبۃ اللہ میں ہوئی تھی، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے علی پور میں 'جشن مولود کعبہ' نہایت ہی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

علی پور میں جشن علیؓ ایک طویل عرصے سے نسل در نسل منایا جارہا ہے، اس پیغام کے ساتھ کہ دنیا بھر میں امن و امان اور اتحاد قائم ہو۔

جشن علیؓ کا انعقاد
جشن علیؓ کا انعقاد

اس موقع پر ایک عظیم الشان مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شعراء نے حضرت علیؓ کی ولادت کے موضوع پر اپنے کلام پیش کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.