ETV Bharat / state

اویسی بنگلور میں جاری احتجاج میں کریں گے شرکت

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 8:06 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:37 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی بنگلور میں جاری سی اے اے مخالف احتجاج کی قیادت کریں گے۔

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون مخالف تحریک کے چلتے بنگلور کے دانشوران، علماء کرام، سماجی و سیاسی کارکنان نے 'ہندو مسلم سکھ عیسائی' نامی بینر تلے شہر میں ایک اور بڑے پیمانے پر احتجاج منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اویسی بنگلور میں جاری احتجاج میں کریں گے شرکت

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہر کی معروف شخصیت امیر جان کی ذیر نگرانی ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بنگلور ضلعی صدر محمد ابراہیم نے اس احتجاج کی تفصیل دی۔

محمد ابراہیم نے بتایا کہ بتاریخ 20 فروری بوقت 4 بے بمقام فریڈم پارک سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کی قیادت میں شہریت ترمیمی قانون مخالف احتجاج ہوگا، جس میں حیدرآباد کے رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی شرکت کر اپنا کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔

Last Updated :Mar 1, 2020, 6:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.