ETV Bharat / state

Hidden Abilities of Students طلبہ کے اندر چھپی صلاحیتوں کو ابھارنا ہی اولین مقصد

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 6:39 PM IST

ضلع یادگیر میں ملک کی 75ویں یوم آزادی كے مدنظر ضلع یادگیر میں متعدد تنظیموں کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لانے كا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی باشندوں بالخصوص نوجوان طبقوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ aim to bring up hidden ablities of students

hidden ablities
hidden ablities

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ملک کی 75 ویں یوم آزادی کو لیکر کی تنظیموں کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے hidden ablities of students۔ لاک ڈاؤن کے بعد بڑے پیمانے پر بچوں كے اندر چھپے صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے مختلف پروگرامس منعقد کیے جا رہے ہیں.نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس کرناٹک کی جانب سے طلباء و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا. شہر یادگیر کے 22 سے زائد اسکولوں کے طلبہ وطالبات نے ان پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا.

hidden ablities of students
نیشنل ستیہ وادی ہیومن رائٹس کے ریاستی صدر تجمل حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے طلباء و طالبات کی جہاں پر تعلیم متاثر ہوئی ہے وہیں پر کھیل کود میں بھی دلچسپی کم ہوئی ہے ۔بچوں اور بچیوں كو تعلیمی اور كھیل كود كے میدان میں پہلے كی طرح دوبارہ لانے كی ہر ممكن كوشش كی جا رہیہے ۔اسی مقصد كے تحت یوم آزادی کے موقع پر ہم نے شہر کے 22 سے زائد اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا ہے۔
ablities of students
ablities of students

یہ بھی پڑھیں:Har Ghar Tiranga بیدر میں ایک سو مجاہدین آزادی پر مشتمل تصویری نمائش کا انعقاد

انہوں نے كہاكہ گزشتہ دو برسوں كے دوران بچوں اور بچیوں كے ذہین پر لاک ڈاؤن كا بہت برا اثر پڑا تھا۔ اسی كے مد نظر ہم نے یوم آزادی كے موقع پر مختلف پروگرامز كرنے كا منصوبہ بنایا ۔ہمیں کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ بچے ان ثقافتی پروگراموں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ وہ اپی اپنی صلاحیتوں كو منظر عام پر لانے میں زبردست دلچسپی دیكھا رہے ہیں۔

hidden ablities
hidden ablities
معروف آرٹسٹ عبدابادشاہ نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو كرتے ہوئے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر فن مصوری کا مقابلہ جات رکھے گئے ہیں۔اس كے ساتھ ہی مختلف طلبا کی جانب سے تیار کی گئی تصاویر کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے بچوں میں آرٹ کولے کر کافی جوش دیکھا جارہا ہے۔ یہ ایك مثبت پہلو ہے ۔اس سلسلے كو مستقبل میں بھی جاری ركھنے كا ارادہ ہے لین اس كے لئے گارجین حضرات میں بیداری لانی ضروری ہے۔
hidden ablities
hidden ablities
زیبا طلبہ اسکول نے ڈرائیونگ میں حصہ لیتے ہوئے بتایا کہ میری کی دنوں سے خواہش تھی کہ میں ڈرائنگ کمپٹیشن میں حصہ لوں۔ آج میری یہ خواہش پوری ہو رہی ہے ۔بشری طلبہ گاندھی اسکول نے ڈرائنگ کمپٹیشن میں حصہ لیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا.
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.