ETV Bharat / state

Muslim Industrialists Association 'پانچ ٹرلین اکانومی محبت، اخوت و امن کے ساتھ ہی ممکن ہوپائے گی'

author img

By

Published : May 7, 2023, 7:35 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بنگلور میں مسلم انڈسٹریلس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک عید ملن پروگرام منعقد کیاگیا جس میں متعدد مذاہب کے معروف صنعتکاروں نے شرکت کی۔

'پانچ ٹرلین اکانومی محبت، اخوت و امن کے ساتھ ہی ممکن ہوپائے گی'

بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں مسلم انڈسٹریلس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک عید ملن پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کئی بڑے صنعتکاروں نے شرکت کی اور بھارت میں پانچ ٹریلین اکانومی کے خواب کو پورا کیا جاسکتا ہے اس سے متعلق و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عید ملن پروگرام میں شرکت کرنے والے کامیاب انڈسٹریلسٹس کا کہنا ہے کہ کسان اور انڈسٹریلسٹس دونوں ہی ملک کی آنکھیں ہیں، لہٰذا بلا تفریق دین و مذہب، بنا کسی بھید بھاؤ کے جب سب ساتھ میں پیار، محبت اخوت کے ساتھ رہیں گے تو یہ ممکن ہے کہ حقیقی معنوں میں 5 ٹرلین اکانومی کا خواب پورا ہوگا۔ اس موقع پر شہر کے متعدد معروف انڈسٹریلسٹس نے ای ٹی وی بھارت سے ساتھ خاص بات چیت کی ہے۔

یاد رہے کہ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن تقریباً 19 سالوں پہلے قائم کی گئی تھی جس کا مقصد مسلمانوں میں تجارت کو فروغ دیا جاسکے۔ اس تنظیم میں 500 سے زائد انڈسٹریز رجسٹرڈ ہیں جو کہ ریاست بھر کے مختلف اضلاع میں پھیلی ہوئی ہیں۔ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے قیام سے لیکر ایک طویل مدت تک تنظیم میں صرف صنعتکار ہی ارکان ہوا کرتے تھے لیکن اب کاروباری، پیشے ور حضرات و ٹریڈرس کو بھی رکنیت دی جاتی ہے۔ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن دو اہم پہلوؤں پر کام کرتا ہے، ایک مسلمانوں میں آنٹرپرنیورشپ کو فروغ دینا اور دوسرا پسماندہ و غریب مسلمانوں میں اعلیٰ تولیم کو فروغ دینا۔ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن نے شہر بنگلور میں متعدد سرکاری اسکولوں کو گود لے رکھا ہے تاکہ ان اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے غریب طلباء عمدہ تعلیم حاصل کر سکیں۔ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن نے بنگلور کے علاوہ تمکور شہر میں تنظیم کا ایک برانچ کا افتتاح کیا ہے اور دیگر اضلاع میں ایکسپانشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Muslim Industrialists Association مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے غریب تاجروں کی مدد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.