ETV Bharat / state

ویشنو دیوی: کرائے میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 7:17 PM IST

کرائے میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج
کرائے میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ماتا ویشنو دیوی کے لیے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے ہیلی کاپٹر کا کرایہ بڑھائے جانے کے خلاف کانگریس کارکنان نے کرگل میں احتجاج کیا۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی معاشی تنگی سے گزر رہے ہیں، وہیں مذہبی مقام ماتا ویشنو دیوی کے لیے ہیلی کاپٹر کا کرایہ بڑھانا کہاں کا انصاف ہے؟

کرائے میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

احتجاج کی قیادت کانگریس کے سینیئر رہنما سومت منگونتر نے کی۔ کانگریس کارکنان نے یہ احتجاج کرگل ہنومان مندر کے پاس ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر کیا۔

اس موقع صحافیوں سے سومت منگونتر نے کہا کہ 'مرکزی حکومت 8 جون سے پورے ملک کے تمام مذہبی مقاموں کو کھولنے جا رہی ہے جس کا ہم استقبال کرتے ہیں، لیکن ماتا ویشنو دیوی کے سفر کے لیے ہیلی کاپٹر کا کرایا 65 فیصد بڑھا دیا گیا جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ اس کرائے کو واپس لیا جائے، انہوں نے کہا کہ اس کے بدلے ماتا ویشنو دیوی بورڈ کی جانب سے بزرگوں اور معضور لوگوں کو سہولت دی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.