ETV Bharat / state

لتیہار: پولیس جھڑپ میں ایک نکسلی ہلاک، اسلحہ برآمد

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 2:04 PM IST

لتیہار: پولیس جھڑپ میں ایک نکسلی ہلاک، اسلحہ برآمد
لتیہار: پولیس جھڑپ میں ایک نکسلی ہلاک، اسلحہ برآمد

پولیس اور ماؤنوازو کے مابین ہوئے جھڑپ میں ایک نکسلی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر نکسلی بھاگنے میں کامیاب ہوگئے، موقع سے پولیس نے کئی اسلحہ برآمد کیے ہیں۔

لتیہار: جھارکھنڈ کے ضلع لتیہار کے گارو پولیس تھانہ علاقے میں ہفتے کے روز پولیس اور ماؤنواز تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کے نکسلیوں کے مابین ایک جھڑپ میں ایک نکسلی مارا گیا۔

پلامو ریجن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) راج کمار لکڑا نے بتایا کہ اس جھڑپ میں ایک نکسل کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور جائے وقوعہ کے لئے ہیڈ کوارٹر سے اضافی نفری روانہ کردی گئی ہے۔

اس دوران پولیس ذرائع نے بتایا کہ نکسلیوں کے خلاف علاقے میں چھاپے مارنے کے لئے 203 کوبرا بٹالین، 214 بٹالین سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جھارکھنڈ جیگوار کی جانب سے مہم چلائی جا رہی ہے۔

دریں اثنا کوکو پیری جنگل میں سیکیورٹی فورسز کے جوان آگے بڑھ رہے تھے، تبھی چھوٹو کھروار کے دستہ کے ارکان نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے فائرنگ کی، تقریباََ ایک گھنٹے تک جاری فائرنگ کے بعد ایک نکسلی مارا گیا جبکہ دیگر جنگلات کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

موقع سے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے چارہتھیار سمیت متعدد سامان برآمد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.