ETV Bharat / state

گریڈیہ انتظامیہ نے رکن پارلیمان ساکشی مہاراج کو روکا

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 6:07 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہ میں ضلعی انتظامیہ نے ریاست اترپردیش کے رکن پارلیمان ساکشی مہاراج کی گاڑی کو روکا۔

رکن پارلیمان ساکشی مہاراج
رکن پارلیمان ساکشی مہاراج

ساکشی مہاراج گریڈیہ کے ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کے بعد دھنباد واپس جارہے تھے۔

پیرٹانڈ کے قریب سڑک پر بیریکیڈ لگا کر رکن پارلیمان کو روکا گیا اور انہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔

کہا جاتا ہے کہ رکن پارلیمان ساکشی مہاراج گریڈیہ کے شانتی بھون آئے تھے اور یہاں عقیدت مندوں سے ملنے کے بعد دھن آباد جارہے تھے۔

اسی دوران ان کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا گیا اور بیریکیڈ لگا کر ان کی گاڑی کو روکا گیا۔

اس کے دوران ایس ڈی ایم پررینا دکشت نے رکن پارلیمان کو بتایا کہ انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے:'کورونا وبا سے قبل معاشی بدانتظامی کیوں اور کیسے ہوئی؟'

اس پر رکن پارلیمان نے کہا کہ وہ سڑک کے ذریعے آئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ، انہیں قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس پر ایس ڈی ایم نے واضح طور پر کہا کہ ریاست کے چیف سکریٹری کا حکم ہے کہ ہر حال میں انہیں قرنطینہ میں جانا پڑے گا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب ایسا کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.