ETV Bharat / state

ED Raids 22 Locations in Three States جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال میں بائیس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 10:30 AM IST

ED Raids 22 Locations in Three States
ED Raids 22 Locations in Three States

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تین ریاستوں میں 22 مقامات پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی کی ٹیم نے رانچی کے سابق ڈی سی اور آئی اے ایس چھوی رنجن کے گھر سمیت زمین کا کاروبار کرنے والے متعدد افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ معاملہ زمین کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔

رانچی: جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال میں مختلف ٹھکانوں پر ای ڈی کا چھاپہ جاری ہے۔ جانکاری کے مطابق جمعرات کو ای ڈی نے زمین کے غیر قانونی کاروبار کے معاملے میں 22 مقامات پر چھاپہ مارا۔ رانچی ضلع کے سابق ضلع مجسٹریٹ چھوی رنجن، جو اس وقت محکمہ سماجی بہبود میں ڈائریکٹر کے طور پر تعینات ہیں، ای ڈی کے ریڈار پر ہیں۔ چھوی رنجن کے گھر پر جمعرات کی صبح ای ڈی کے چھاپے شروع ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ای ڈی نے راجدھانی رانچی میں زمین کے کئی کاروباریوں اور رانچی میں تعینات کئی سی پر چھاپہ مارا۔

ای ڈی ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق چھوی رنجن کے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ زمین کے کئی کاروباریوں پر بھی ایک ساتھ چھاپے مارے گئے ہیں۔ رانچی، جمشید پور کے ساتھ ساتھ کچھ دوسرے شہر بھی اس چھاپے میں شامل ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم راجدھانی کے ہند پیڑھی میں چھاپہ مار رہی ہے۔ جن معاملات میں آئی اے ایس افسر چھوی رنجن پر ای ڈی شک کے تحت چھاپہ مار رہی ہے، ان میں رانچی کے کرم ٹولی میں فوج کی 4.55 ایکڑ اراضی کو غلط طریقے سے بیچنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی زمینوں رجسٹری اور میوٹیشن بھی شامل ہے۔ اس میں ضلع انتظامیہ کا کردار بھی مشکوک ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب زمین کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی تو چھوی رنجن ہی رانچی کے ڈی سی تھے۔

مزید پڑھیں: SC on ED CBI Misuse سی بی آئی-ای ڈی کے غلط استعمال سے متعلق عرضی پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

اس معاملے میں، ای ڈی پہلے ہی اس وقت کے ڈپٹی رجسٹرارس وہبھو منی ترپاٹھی اور گھاسیرام پنگوا سے پوچھ گچھ کر چکی ہے اور اس میں نصف درجن سے زیادہ سرکل افسران ای ڈی کی نظر میں ہیں۔ یہ تمام مبینہ بدعنوانی آئی اے ایس چھوی رنجن کے رانچی ڈی سی رہتے ہوئی۔ ان تمام معاملات میں ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔ بہر حال چھاپے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ ای ڈی نے دراصل کن معاملات میں آئی اے ایس چھوی رنجن کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.