ETV Bharat / state

Dumka Police Arrested Cyber Criminals: دمکا سے تین سائبر بدمعاش گرفتار

author img

By

Published : Jan 6, 2022, 10:58 PM IST

دمکا، جامتاڑہ اور دیوگھر ضلع کی سرحد علاقے سے پولیس نے تین سائبر Three cyber thug arrested بدمعاشوں کو خفیہ اطلاع کے بنیاد پر آج گرفتار کیا ہے۔

دمکا سے تین سائبر بدمعاش گرفتار
دمکا سے تین سائبر بدمعاش گرفتار

دمکا: جھارکھنڈ کے دمکا ضلع پولیس نے مسلیا تھانہ علاقہ کے گمرو پہاڑی سے تین سائبر بدمعاشوں کو گرفتار Dumka Police Arrested Cyber Criminalsکیا ہے۔

اس ضمن میں ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ( ہیڈکوارٹر ) وجے کمار اور ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ( سائبر سیل ) شیویندر کمار کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ضلع کے مسلیا تھانہ علاقہ میں دمکا، جامتاڑہ اور دیوگھر ضلع کی سرحد پر واقع گمرو پہاڑی پر سات۔ آٹھ سائبر بدمعاشوں کی فرضی بینک منیجر اور اہلکار کے طور پر اپنی شناخت دے کر بینک کھاتا، اے ٹی ایم میں خامی بتاکر بینک کے اکاﺅنٹ ہولڈروں سے اطلاعات جمع کرکے ان کے کھاتے سے روپے نکالنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔

اسی اطلاع پر پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تین سائبر بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا اور کافی تعداد میں لیپ ٹاپ ، اے ٹی ایم کارڈ اور اینڈروائیڈ موبائل برآمد کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سرکاری ذرائع نے یہاں بتایاکہ گرفتار بدمعاشوں کی شناخت دیوگھر ضلع کے رکھیا تھانہ علاقہ کے آم گاچھی گاﺅں باشندہ راکیش منڈل ، موہن پور تھانہ علاقہ کے چکر ما گاﺅں باشندہ پنکج کمار اور دمکا ضلع کے جاما تھانہ علاقہ کے املا چاتر گاﺅں باشندہ مانک چند منڈل کے طور پر کی گئی ہے ۔

یواین آئی۔ قمر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.