ETV Bharat / state

ہم نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر اسے روکنے کی کوشش کی: محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 7:26 PM IST

Updated : Jul 10, 2021, 8:00 PM IST

مفتی نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے سب سے بڑی قربانی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ حکومت بنا کر دی۔ پی ڈی پی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو روکے رکھا۔

mehbooba
محبوبہ مفتی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی تین روزہ دورے کے تحت جموں میں ہیں۔ محبوبہ مفتی نے آج دوسرے روز جموں کے پارٹی دفتر میں متعدد پارٹی وفود سے ملاقات کی۔

محبوبہ مفتی

اس دوران محبوبہ مفتی نے پارٹی کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کے دور حکومت میں سرحد پر امن رہا۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے سب سے بڑی قربانی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ حکومت بنا کر دی۔ پی ڈی پی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو روکے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی قربانی بی جے پی کے ساتھ چلنا تھا، جہاں ہم نے ان کو روک کے رکھا تھا لیکن کچھ ایسا ہوا کہ لوگ اس بات کو سمجھ نہیں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے اپنے دور حکومت میں راجوری اور پونچھ اضلاع میں بہت سے تعمیراتی کام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی کا تین روزہ جموں دورہ آج سے شروع

بتا دیں کہ پی ڈی پی صدر تین روزہ جموں کے دورہ پر ہیں اور محبوبہ مفتی آنے والے دنوں میں جموں کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے پارٹی کے لیڈران و کارکنان سے بھی ملاقات کریں گی۔

Last Updated : Jul 10, 2021, 8:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.