ETV Bharat / state

سری نگر۔جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2023, 1:04 PM IST

Srinagar Jammu National highway
Srinagar Jammu National highway

جموں و کشمیر میں سرینگر۔جموں نیشنل ہائی وے کو زمین کھسکنے یا شدید بارش کے باعث اکثر وبیشتر بند کردیا جاتا ہے۔ اور ٹریفک کی حمل ونقل مسدود کردی جاتی ہے۔ Srinagar Jammu National highway status

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔ جموں وکشمیر ٹریفک پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ قومی شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں کی آوا جاہی دونوں طرف جا ری ہے تاہم بڑی گاڑیوں کو منظم طریفے سے ریگولیٹ کیا جا رہا ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی بھیڑ یا جام سے بچنے کے لئے ڈرین ڈرائیونگ کے مطابق چلیں۔

قبل ازیں متعلقہ حکام نے ہفتے کی صبح کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کیا گیا ہے اور پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔ بتادیں کہ ٹریفک پولیس کے ایک ترجمان نے 23 نومبر کو بتایا تھا کہ ضلع مجسٹریٹ رام بن کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کو جاری ہدایت کے مطابق لوگوں، سفر کرنے والوں اور ڈرائیور حضرات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ناشری ویا ڈکٹ (ناشری تا لکی ڈابا تک) پرگرڈرز لگانے اور پیرہ اور ٹنل 5 پر جٹ فین لگانے کے پیش سری نگر جموں و قومی شاہراہ جمعہ اور ہفتے کو ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

مزید پڑھیں: جموں- سرینگر قومی شاہراہ پر جزوی طور پر ٹریفک بحال

دریں اثناء جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.