ETV Bharat / state

PDP Activists Protest Against Agnipath: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پی ڈی پی کارکنان کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 6:13 PM IST

’’ایک جوان کو عہد شباب میں محض چار سال کے بعد بغیر کسی پیکج اور پنشن کے سر راہ چھوڑ دینا انصاف نہیں، استحصال Protest Against Agnipath ہے۔‘‘

PDP Activists Protest Against Agneepath in Jammu
PDP Activists Protest Against Agneepath in Jammu

جموں: فوج میں چار سال کے لیے بھرتی عمل کے لیے وضع کی گئی ’اگنی پتھ‘ اسکیم کے خلاف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے کارکنوں نے جموں کے گاندھی نگر علاقہ میں پارٹی دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ PDP Activists Protest Against Agnipath احتجاج میں شامل پی ڈی پی کارکنان نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پی ڈی پی کارکنان کا احتجاج

جموں میں احتجاج کر رہے پی ڈی پی کارکنان نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ایک جوان کو عہد شباب میں محض چار سال کے بعد بغیر کسی پیکج اور پنشن کے سر راہ چھوڑ دینا انصاف نہیں بلکہ نوجوانوں کے ساتھ استحصال ہے۔‘‘ PDP Activists Protest Against Agnipath in Jammu انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اگنی پتھ کے خلاف احتجاج سے واضح ہوتا ہے کہ اسکیم کو لوگوں نے مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ’اگنی پتھ‘ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیے جا رہے ہیں وہیں بعض مقامات خصوصا رانچی میں پر تشدد مظاہرے بھی ہوئے۔Protest Against Agnipath احتجاجی طلبہ نے کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری اثاثوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.