ETV Bharat / state

Kashmiri Pandit Employees ٹرانسفر پالیسی کے لیے پنڈت ملازمین نے سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹربیونل سے رجوع کیا

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 10:54 PM IST

Etv Bharat
فائیل فوٹو

کشمیری پنڈت ملازمین نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے اس حکم کے خلاف سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹربیونل سے رجوع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایم خصوصی پیکیج کے تحت ملازمت دیے جانے والوں کو ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا۔Kashmiri Pandit employees approach CAT for transfer policy

جموں: کشمیری پنڈت ملازمین نے ٹرانسفر پالیسی کے خلاف سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (سی اے ٹی) سے رجوع کیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کے مطابق پی ایم خصوصی پیکیج کے تحت بھرتی کشمیری پبڈت ملازم کو کشمیر سے ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا۔ پنڈت ملازمین کا یہ فیصلہ اُس وقت لیا گیا، جب جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے احتجاجی ملازمین کو ڈیوٹی پر واپس آنے کی اپیل کی بشرطکہ ان کی تنخوائیں روک دی جائی گی۔Pandit approach CAT

کشمیری پنڈت ملازمیں کشمیر میں تارگیٹ کلنگ کے خلاف پچھلے 200 سے زائد دنوں سے جموں میں احتجاج پر بیٹھے ہے ۔ ملازمین کے مطابق کشمیر میں سکیورٹی صوتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے وہ بار بار ٹارگیٹ کلنگ میں مارے جاتے ہیں۔ ملازمین نے انتظامیہ سے کشمیر میں پرامن صورتحال ہونے تک جموں ٹرانسفر کرنے کی اپیل کی۔Transfer policy Kashmiri Pandit employees
بتادیں کہ کشمیر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ذریعہ کشمیری پنڈت ملازمین کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا ہے۔ملازمین اپنے تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے سات ماہ سے ہڑتال پر ہیں۔ اس دوران جموں میں تقریباً 3000 کشمیری پنڈت ملازمین ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ Pandit employees Protest In Jammu

مزید پڑھیں: Pandit Employees Protest In Jammu ایل جی کے ریمارکس پر پنڈت ملازمین کے احتجاج میں تیزی

کشمیری پنڈتوں نے سی اے ٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے وادی میں کام کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم نہیں کیا جا رہا ہے اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے احکامات ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت اس احکمات سے ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ اس لیے ان کے تبادلے کا مطالبہ پورا کیا جائے۔م

لازمین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان پنڈت ملازمین کے خلاف کوئی منفی کارروائی کرنے سے بھی باز رہے جو اپنی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض پر حاضر نہیں ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.