ETV Bharat / state

جموں میں منوج سنہا کی زیر صدارت سکیورٹی جائزہ اجلاس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 3:18 PM IST

جموں میں منوج سنہا کی زیر صدارت سکیورٹی جائزہ اجلاس
جموں میں منوج سنہا کی زیر صدارت سکیورٹی جائزہ اجلاس

LG Manoj sinha chairs Security meeting جموں میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر صدارت منعقدہ سیکورٹی میٹنگ کے دوران کئی اہم فیصلے لیے جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

جموں میں منوج سنہا کی زیر صدارت سکیورٹی جائزہ اجلاس

جموں (جموں کشمیر) : صوبہ جموں کے سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری میں گزشتہ برس اوآخر میں ہوئے عسکری حملوں میں اضافے کے پیش نظر فوج اور بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران کے علاوہ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ان علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ منگل کو سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی جموں کے دورے پر آنے والے تھے تاہم خراب موسم خاص کر دھند کے پیش نظر ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ وہیں آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر صدارت ایک اہم سکیورٹی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں سکیورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے متعلق اہم فیصلے لیے جانے کی توقع ہے۔

میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز کے اعلیٰ افسران بھی شامل رہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ سیکورٹی اجلاس اس لحاظ سے بھی کافی اہمیت کا حامل کہ یہ ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دو جنوری کو جموں و کشمیر خاص کر صوبہ جموں کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا، اس اجلاس میں منوج سنھا، جموں و کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوین سمیت کئی دیگر سیکورٹی ایجنسیز کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں آئی جی پی کشمیر کی صدرات میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد

جموں میں منعقدہ اجلاس کے دوران، ذرائع کے مطابق، کئی اہم فیصلے لیے جانے کی بھی توقع ہے۔ تاہم جموں و کشمیر خاص کر صوبہ جموں میں سیکورٹی کو مزید چوکس رکھنے کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ قبل ازیں، صوبہ جموں میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے پہلے ہی فوج کو گشت اور سرچ آپریشن میں تیزی لائے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فوج کی جانب سے ایل او سی اور آئی بھی سمیت جنگلاتی علاقوں کی نگرانی کے لئے ڈرونز کا استعمال بھی عملایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.