ETV Bharat / state

R Day Celebration In JK تمام افسروں اور ملازموں کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 9:23 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں میں تعینات حکومت اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے افسروں اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں اپنی ڈیوٹی کے ایک حصے کے بطور شرکت کریں

جموں: جموں وکشمیر انتظامیہ نے جموں میں اپنے تمام ملازموں سے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں ڈیوٹی کے ایک حصہ کے بطور شرکت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جموں و کشمیر جنرل ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری سرکیولر کے مطابق ملازمین کو مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں 29 جنوری کی شام ساڑھے چار بجے منعقد ہونے والی ’بیٹنگ ریٹریٹ‘ تقریب میں بھی شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

jk govt asks staff to attend R-Day functions as part of official duty
jk govt asks staff to attend R-Day functions as part of official duty

منگل کے روز جاری سرکیولر میں کہا گیا کہ ’جموں میں تعینات حکومت اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے افسروں اور اہلکاروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں اپنی ڈیوٹی کے ایک حصے کے بطور شرکت کریں‘۔

تمام محکموں کے افسروں اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے چیف ایگزیکیٹوز سے کہا گیا کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں اپنی اور اپنے ماتحت ملازموں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

jk govt asks staff to attend R-Day functions as part of official duty
jk govt asks staff to attend R-Day functions as part of official duty

ایک علاحدہ سرکیولر کے مطابق یوم جمہوریہ تقریبات کی ’بیٹنگ ریٹریٹ‘ تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں 29 جنوری شام ساڑھے چار بجے منعقد ہونے والی ہے جموں کے تمام محکموں کے افسروں اور اہلکاروں کو اس تقریب میں بھی شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: DGP Chairs Security Meeting پولیس سربراہ نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کی

بتادیں کہ یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی جس کی صدارت جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کریں گے اور سلامی لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.