ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات کے اعلان پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 1:25 AM IST

جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد مختلف  سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنا ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات پر ردعمل
ڈی ڈی سی انتخابات پر ردعمل

جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسلوں کے انتخابات 28 نومبر سے 8 مراحل میں ہونے کے اعلان کے بعد سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں حال ہی میں قائم کیے گئے ضلع ترقیاتی کونسل حلقوں پر اسٹیٹ الیکشن کمشنر نے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے. اس سطح کے انتخابات جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد کیے جارہے ہیں- جس پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنا ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ سب سے پہلے ڈی ڈی سی کے لیے انتخابات 28 نومبر سے مرحلہ وار ہوں گے جو 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہونگے۔ ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتھ، سرپنچ اور پنچایت کی خالی نشستوں کے لیے بھی بیک وقت انتخابات ہوں گے۔

ڈی ڈی سی انتخابات پرسیاسی رہنماؤں کا ردعمل


اپنی پارٹی کے سینئر رہنما وکرم ملہوترا نے ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کرانے کا خیر مقدم کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی الطاف بخاری نے پارٹی میٹنگ میں اس کو واضح کیا کہ اپنی پارٹی ان انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے تاکہ زمینی سطح پر لوگوں کو نمائندگی کرنے کا موقع مل سکے۔

تاہم انڈین نیشنل کانگریس کے جموں کشمیر کے چیف ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے میں کانگریس کی پہل ہمیشہ رہی ہے، تاہم جس طرح سے انتظامیہ نے ان انتخابات کو اپنی من مرضی سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے وہ فیصلہ صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی انتخابات میں شمولیت اختیار کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.